|

وقتِ اشاعت :   January 3 – 2017

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس میں آرمی چیف سمیت وفاقی وزرا بھی شرکت کی۔
وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیر خارجہ سرتاج عزیزدیگر وفاقی وزار سمیت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں ملک کی سلامتی کے امور اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ آپریشن ضرب عضب اور دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کےامور پربات چیت کی گئی۔