|

وقتِ اشاعت :   January 7 – 2017

سوراب: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ وسیکریٹری جنرل جمعیت علماء اسلام مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ بلاامتیازعوامی خدمات کے حوالے سے جے یوآئی ہمیشہ سب سے نمایاں رہی ہے یہی روایت ملک کی جمہوری تاریخ میں اصولوں کی پاسداری اوراپنے موقف پراستقامت کے ساتھ جدوجہدکی صورت میں بھی برقراررکھی ہے ،وطن عزیزکی ترقی امن اورخوشحالی کے لئے ہماری سیاسی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،ملک کو ایک مثالی اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لئے جاری جدجہدمستحکم نظریہ اورشفاف منشورکی عکاسی کرتی ہے،سوراب سمیت دیگرعلاقوں کے کارکنوں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں ان کے خلوص پرمبنی محنت کی بدولت آئندہ الیکشن میں بھرپورکامیابی حاصل کرکے عوام کی حقیقی خدمت کی روایت کوپھردہرائیں گے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے جے یوآئی سوراب کے عہدیداران مولانامنیراحمدزہری مولاناشبیراحمداورقاری عبدالرشیدپرمشتمل وفدسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری کاکہناتھاکہ ہم انفرادی مفادات کی تکمیل کے بجائے ایک واضح منزل اوراجتماعی ترقی پریقین رکھتے ہیںیہی ہماری سیاسی جدوجہدکی امتیازی شناخت ہے ،اسی سوچ اورفکرکی بدولت آج سی پیک جیسے عظیم منصوبے پرعملدرآمدہورہاہے ،ایشیاء کاسب سے بڑااقتصادی منصوبہ جے یوآئی کے کاوشوں کی مرہون منت ہے جس سے پاکستان معاشی ترقی کے نئے منازل طے کرکے دنیامیں اہمیت کے حامل ممالک کی صف میں کھڑاہوگا ،قائدجمعیۃ کی تجویزپرچینی حکام اس منصوبہ کوعملی جامعہ پہنانے پررضامندہوگئے اوراس حوالے سے ہماراموقف واضح ہے کہ پسماندہ علاقوں کوزیادہ سے زیادہ استفادہ کاموقع دیاجائے تاکہ دیرینہ احساس محرومی کاازالہ ہو،اجتماعی ترقی پریقین کی جھلک ہمارے ماضی کے ادوارقتدارکی کارکردگی میں بھی واضح ہے ،جہاں جہاں جے یوآئی کے نمائندوں نے کامیابی حاصل کی عوام کومایوس نہیں کیااس حوالے سے سوراب سمیت ان تمام حلقوں کے عوام آج بھی ہمارے نمائندوں کے تاریخی کارکردگی کے معترف اورایک بارپھرجے یوآئی کی کامیابی کے منتظر ہیں جہاں ماضی میں کامیاب ہونے والے جے یوآئی کے نمائندوں نے اپنے ادوارمیں اجتماعی منصوبوں کاجال بچھادیا،خصوصانظراندازپسماندہ دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر،بجلی کی فراہمی ،تعلیم ،صحت کے مراکزکاقیام اورفراہمی آب نوشی کے منصوبے جمعیت علماء اسلام کے نمائندوں کی کارکردگی کے واضح ثبوت ہیں،عوام کی خدمت احسان کے طورپرنہیں بلکہ اپنافرض سمجھ کرنبھاتے ہیں یہی وجہ ہے صوبے کے عوام غیرجمہوری اندازسیاست سے تنگ آکر جے یوآئی کونجات دہندہ سمجھتی ہے ،پارٹی میں جوق درجوق لوگوں کی شمولیت اسی بات کی عکاسی کرتی ہے ،غیورکارکنان جس استقامت کے ساتھ جماعت کے پروگرام کوآگے بڑھارہے ہیں وہ قابل تحسین ہے ،اپنی جدجہدتیزکریں ان شاء اللہ بلوچستان میں اگلادورجے یوآئی کاہے اآئندہ نتخابات میں واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرکے مایوس عوام کوایک بارپھرعملی ترقی وخوشحالی سے روشنا س کرائیں گے ۔