|

وقتِ اشاعت :   January 8 – 2017

کوئٹہ : میئر کوئٹہ ڈاکٹرکلیم اللہ نے کہاہے کہ ہمارے کچھ نادان دوستوں کی وجہ سے میٹروپولٹین بجٹ کو پاس کرانے میں تاخیر ہوئی ہے جو ہمارے بعض نادان دوستوں کی طرف سے نئے سال پر عوام کو تحفہ ہے نتیجہ یہ نکلا کہ ہمیں 9سو کے قریب کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنا پڑا مگر انشاء اللہ بہت جلد بجٹ پاس کرینگے تاکہ عوام کودرپیش مشکلات کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جاسکے ۔یہاں جاری ہونیوالے اپنے بیان میں میئرکوئٹہ ڈاکٹرکلیم اللہ نے کہاکہ متحدہ اپوزیشن کی میٹروپولٹین کارپوریشن کے بجٹ میں عدم دلچسپی کے باعث بجٹ تاخیر کاشکار ہواہے جس کی وجہ سے نہ صرف عوام کو صفائی ودیگر میں مشکل کاسامنا کرناپڑرہاہے بلکہ بجٹ پاس نہ ہونے کی وجہ سے میٹروپولٹین کارپوریشن کے 9سو ڈیلی ویجز وکنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرناپڑا ،انہوں نے کہاکہ ڈیلی ویجز وکنٹریکٹ ملازمین کے فارغ ہونے سے صفائی مہم پر بھی اثر پڑاہے مگر ہماری کوشش ہے کہ ہم صفائی ودیگر جاری منصوبوں کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھ سکیں ،انہوں نے کہاکہ صفائی مہم ودیگرمنصوبوں میں تاخیر پر عوام الناس سے معافی کاطلب گار ہوں اور امید ہے کہ بہت جلد میٹروپولٹین کابجٹ پاس کراسکے تاکہ عوام کودرپیش مشکلات کے حل کیلئے فوری اقدامات کئے جاسکے ۔