|

وقتِ اشاعت :  

کوئٹہ: سروان ہاوس میں قومی یکجہتی جرگہ کی تیاریوں کے سلسلے میں سیاسی پارٹیوں کا ایک اہم اجلاس آج بروز بدھ نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں جرگہ سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ جرگہ میں سیای قائدین اور قبائلی عمائدین کی بھاری تعداد نے شرکت کی اور حامی بھری ہے یاد رہے کہ قومی یکجہتی جرگہ مورخہ18فروری 2017 بروز ہفتہ سروان ہاوس کوئٹہ میں منعقد ہوگا کوئٹہ ( این این آئی )18فروری 2017 بروز ہفتہ قومی یکجہتی جرگہ بمقام سروان ہاوس منعقد ہوگا جسکی تیاری زور شور سے جاری ہے جرگہ میں بلوچستان کے طول عرض سے سیاسی و قبائلی عمائدین کے علاوہ قومی وصوبائی اسمبلی کے ا رکان سابق وزرائے اعلیٰ: ، گورنر اور ممتاز دانشور شرکت کرینگے جرگہ میں مجوزہ مردم شماری اور جاری حالات کے تناظر میں اسکے برآمد ہونے والے اثرات مضمرات کا جائزہ لیا جائے گا یہ تاریخی جرگہ بلوچ پشتون برادر اقوام کے وسیع تر مفاد کو پیش نظر رکھ کر مردم شماری سے وابستہ معاملات کا جائزہ لے گا۔