|

وقتِ اشاعت :  

گوادر: کراچی میں جاری کثیر الملکی بحری مشقوں امن 2017 میں شریک ہونے والی 25 افراد پر مشتمل غیر ملکی اور ملکی وفد نے گوادر کا مختصر دورہ کیا انہوں نے دورے کے دوران گوادر پورٹ کا دورہ کیا اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے آڈ یٹوریم میں چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی میر دوستین خان جمالدینی نے وفد کو گوادر پورٹ سی پیک اور گوادر پورٹ کے منصوبوں کے حوالے سے انہیں تفصیلی بریفینگ دی اور وفد نے چیئرمین گوادر پورٹ سے مختلف سوالات کیے وفد نے چیئرمین گوادر پورٹ کو اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نے وفد کے سربراہ کو یادگاری شیلڈ پیش کی وفد خصوصی طیارے کے ساتھ گوادر سے کراچی کے لیے روانہ ہوگیا وفد میں غیر ملکی آسٹریلیا سے ڈاکٹر ڈعنس روملی چائنا سے ڈاکٹر وانگ ڈاکوینگ ڈاکٹر ژانگ تانیو ملیشیاء سے کیپٹن مارٹنکے سیبیٹن قطر سے ڈاکٹر انلٹول لیون برطانیہ سے ڈاکٹر کرسیٹن بیوگر این سی ایم پی آر کے ڈائریکٹر کموڈور محمد احسن قادر سجاد احمد ڈاکٹر صفیہ مشتاق نعمانہ ظفر سعدیہ شیرازی غلام رضا چیئرمین کیلپ پاکستان ڈاکٹر اعجاز شریف گیلانی ریئر ایڈمرل (ر) پرویز اصغر کامران ناصر مبین صادق اور دیگر شامل تھے۔