|

وقتِ اشاعت :   February 16 – 2017

بغداد: عراق کے دارالحکومت میں خودکش حملے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے علاقے حبیبیہ میں خودکش حملے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہو گئے، امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں طبی عملے کے مطابق بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق خودکش حملہ بغداد کے شہر حبیبیہ کے گنجان آباد علاقے میں ہوا جہاں خود کش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی بازار میں دھماکے سے اڑادی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ گاڑیوں کی خریدو فروخت کے بازار میں ہوا جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا جب کہ ابھی تک کسی بھی تنظیم کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم خدشہ ہے کہ خود کش حملہ دہشت گرد تنظیم داعش کی کارروائی ہے۔