|

وقتِ اشاعت :   February 19 – 2017

کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف بلوچستان نے مردم شماری میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے واضع کیا ہے کہ مردم شماری کے عمل میں کسی بھی رنگ ونسل کے کسی بھی غیر ملکی کے اندراج قطعی قابل قبول نہیں ہوگا،19سال سے زیر التوا مردم شماری کو تمام جماعتوں اور طبقات کے لئے قابل قبول بنانے کے لے صاف شفاف اور ایسا غیر جانبدارنہ جامع میکنزم وضح کیا جائے جس سے غیر ملکی تارکین کا اندارج ممکن نہ ہوسکے ،پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی ایگزیکٹو کونسل اور ڈسٹرکٹ صدور وسیکرٹیز جنرل کا اہم جلاس ہفتہ کو صوبائی سیکرٹریٹ میں سرداریار محمد رند کی صدارت میں ہوا جس میں مردم شماری سمیت حلقہ پی بی 7زیارت کے ضمنی انتخابات کی حکمت عملی ومشاورت سمیت دیگر امور زیر بحث آئے اور اہم فیصلے کئے گئے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے کہا کہ مردم شماری کے عمل میں پی ٹی آئی بھرپور حصہ لے گی تاہم مردم شماری میں غیر ملکی تارکین وطن کے اندراج کو قطعی قبول نہیں کریں گے ۔بلوچستان میں بسنے والے بلوچ پشتون اور دیگر مقامی قبائل ایسے عمل کی اصولی اور حتمی طور پر حوصلہ شکنی کریں جن سے ان کے حقوق سلب ہوں اور آنے والے نسلوں کی حق تلفی ہو،پی ٹی آئی بلوچستان ایگزیکٹو کونسل نے ایک قرارداد کے ذریعے ایسی پارٹیوں کی مذمت کی جو لسانی رنگ ونسل کی بنیاد پر غیر ملکی تار کین وطن کو بلوچستان میں رہنے والی برادر اقوام پر مسلط کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ،کونسل نے اکثریت رائے سے مردم شماری کی حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں صاف وشفاف اور تمام تر خدشات سے مبرا ایسی غیر جانبدانہ مردم شماری کرائی جاے جسکی بنیاد پر مقامی لوگوں ان کے حقوق بہتر طور پر مل سکیں،پی ٹی آئی بلوچستان کی صوبائی ایگزیکٹو کونسل نے کہا کہ غیر ملکی تارکین کا اندراج قومی یکجہتی کو متاثر کرے گا لہذا ایسے کسی بھی متنازعہ عمل سے گریز نہایت ضروری ہے مردم شماری کے عمل میں ہر طرح کی مصلحتوں سے بالاتر ہوکر وسیع تر قومی مفاد میں تمام خدشات کا ازالہ ضروری ہے پی ٹی آئی بلوچستان کے اجلاس میں حلقہ پی بی 7زیارت سمیت تنظیمی امور پر اہم فیصلے کئے گئے ۔اجلاس کے آخر میں سانحہ سہون شریف سمیت ملک بھر میں گزشتہ دنوں کے دوران ہونے والے دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والے تمام افراد کے درجات کی بلندی ااور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئیں ۔