|

وقتِ اشاعت :   February 20 – 2017

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل سے ان کی رہائش گاہ پر صورت خان کھیتران ‘ طور جان سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے ملاقات کر کے قوم پرست جماعت سے مستعفی ہوکر پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی اس موقع پر پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار حق نواز بزدار ‘ جاوید بلوچ ‘ احمد نواز بلوچ ‘ شکیل بلوچ بھی موجود تھے ملاقاتوں میں سردار اختر جان مینگل نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ اور بلوچستانی عوا کی پارٹی میں جوق در جوق شمولیت سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام نے بی این پی کے اغراض و مقاصد و پالیسیوں سے متفق ہیں عوامی مفادات پر سودے بازی کی نہ ہی مسلط پسندی کا شکار ہونگے ہماری کوشش رہی ہے کہ عوام کے امنگوں اور اجتماعی و قومی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرتے رہیں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کامیاب جلسوں سے بھی ثابت ہو چکا ہے کہ عوام بی این پی کے سہ رنگہ بیرک اور پارٹی پلیٹ فارم کے ذریعے بلوچستان کے عوام کی پسماندگی ‘ بدحالی ‘ قومی نابرابری کے خاتمے کی جدوجہد کیلئے ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں ہم نے ہمیشہ عوامی امنگوں ‘ احساسات ‘ جذبات کی بہتر انداز میں نگہبانی کر کے جدوجہد کی پارٹی نے کبھی بھی عوامی مفادات پر سودے بازی نہیں کی نہ ہی مسلط پسندی کا شکار ہوں گے انہوں نے کہا کہ کبھی بھی بلوچ عوام کو مایوس نہیں کرینگے بلکہ عوام کے اجتماعی مفادات کے حصول کیلئے پہلے بھی قربانیاں دیں آنے والے دنوں میں بھی ہماری جدوجہد جاری رہے گی -انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ شمولیت کرنے والے دوست پارٹی کو فعال و متحرک بنانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے –