|

وقتِ اشاعت :   February 20 – 2017

کوئٹہ:اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہاکہ ملک میں دہشتگردی سے چھٹکارا حاصل کر نے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا پشتون وبلوچ قوم پرست مردم شماری کو ایشو بنا کر اپنے سیاسی ساکھ کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں مردم شماری ہر حال میں ہو گی اس پر کوئی دو راہیں نہیں ہے بلوچستان کو پسماندہ کر نے میں یہی قوم پرستوں نے سب سے بڑا کردار ادا کیا ماضی میں بھی قوم پرستوں کی حکومت رہی اور اب بھی قوم پرستوں کی حکومت ہے اپنے دور حکومت میں قوم پرستوں نے صوبے اور عوام کے لئے کچھ نہیں کیا دوسروں پر تنقید کر تے ہیں جو کہ سمجھ سے بالاتر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ اس وقت جو ملک نازک صورتحال سے گزررہی ہے ان کے لئے سب کو اپنا کردار ادار کر نا ہو گا دہشتگردی کا خاتمہ کئے بغیر ہم کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتے ملک میں جتنے بھی واقعات ہوئے ہیں ان میں ’’را‘‘ اور ’’ این ڈی ایس‘‘ ملوث ہے جو کبھی بھی پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے ان کو کمزور کر نے کے لئے عسکری وسیاسی قیادت اور عوام کو اب متحد ہو کر کردار ادا کر نا ہو گا انہوں نے کہا کہ دنیا نے ترقی کی لیکن بد قسمتی سے بلوچستان آج بھی مایوسی ، بد حالی اور مایوسیوں کا شکار ہے کیونکہ ان مایوسیوں اور بد حالیوں میں قوم پرستوں کا بڑا ہاتھ ہے جنہوں نے کبھی بھی صوبے کے ترقی کے لئے کردار ادا نہیں کیا جس کے وجہ سے ہم آج پسماندگی کا شکار ہے ماضی میں بھی قوم پرستوں نے صوبے کو نقصان پہنچایا اور اب بھی اقتدار میں رہ کر صوبے اور عوام کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔