|

وقتِ اشاعت :   February 20 – 2017

کابل:پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مشرقی ننگر ہاراور کنڑمیں گولہ باری قابل مذمت ہے ۔ افغان میڈیا کے مطابق سابق صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ آج پاکستان میں ہمارے بھائی اپنے ملک کی طرف سے اپنائی جانے والی نامناسب پالیسیوں کا شکار ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ننگر ہار اور کنٹر میں گولہ باری کی جارہی ہے جو قابل مذمت ہے۔