|

وقتِ اشاعت :   February 27 – 2017

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال کو دل کی تکلیف کے باعث راولپنڈی کے قومی ادارہ برائے قلب میں منتقل کیا گیا جہاں ان کی انجیوگرافی اور طبی معائنہ بھی کیا گیا۔ وفاقی وزیراحسن اقبال کو دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر راولپنڈی کے کارڈیالوجی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے سینئر ترین پینل نے ان کا طبی معائنہ کیا۔ احسن اقبال کی انجیو گرافی بھی کی گئی اور 4 گھنٹے کے بعد ڈاکٹرز نے مشورے کے بعد انہیں گھرجانے کی اجازت دے دی تاہم وفاقی وزیر کو چند روز بعد دوبارہ طبی معائنہ کرانے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔