|

وقتِ اشاعت :   February 28 – 2017

پنجگور: پنجگور سے تین ہفتے قبل لاپتہ ہونے والے یونین کونسل چیئرمین کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔لیویز کے مطابق پینتالیس سالہ نذر علی ولد کریم داد کی لاش پنجگور سے تقریبا اسی کلو میٹر دور گچک کے علاقے خواستی کہن میں مدرسہ شمس العلوم کے عقب سے ملی ہے۔ جائے وقوعہ سے لیویز کو کلاشنکوف کے سات خالی خول بھی ملے ہیں۔ لیویز کے مطابق نذر علی کو سر اور جسم کے مختلف حصوں میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے نذر علی یونین کونسل گچک ون کے چیئرمین تھے۔ انہیں چار فروری کو علاقے میں سرگرم کالعدم علیحدگی پسند تنظیم نے وضاحت کیلئے طلب کیا تھا۔ کالعدم تنظیم نے حکمران جماعت کی جانب سے سولر پینل اور دستی مشین تقسیم کرنے پر نذر علی سے وضاحت مانگی تھی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق نذر علی چار فروری کو کالعدم تنظیم کے ارکان کے پاس گیا اور واپس نہیں آیا۔ دریں اثناء نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں نیشنل پارٹی پنجگور کے رہنما یونین کونسل پالاری کے چیرمین نزر کی شہادت پر انتہائی رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کی۔ نزر بلوچ ایک ماہ قبل اغوا کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اج انھیں بے دردی سے قتل کرکے بربریت کا مظاہرہ کیا گیا۔ نزر بلوچ نیشنل پارٹی پنجگور کے رہنما تھے اور اپنی زندگی میں عوام اور علاقے کی بھر پور انداز میں خدمت کرتے رہے۔ مکران میں برسرپیکار ایک مخصوص دھشت گرد ٹولہ جو سیاسی کارکنوں کو قتل کرکے علاقے میں خوف پھلانے میں مصروف ھے جھنوں نے پارٹی کے اھم سیاسی رہنماوں کو بھی نشانہ بناوطن و قوم دشمنی کا ثبوت دیا ہے یہ ٹولہ اپنی غلط و ناکام حکمت عملی اور سیاسی شکست پر پردہ ڈالنے کے لیے نہتے معصوم سیاسی کارکنوں کے خون سے حولی کھیل کر بلوچ سماج میں انتشار اور خانہ جنگی پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ بلوچ عوام ایسے دھشت گرد گروہ کو رد کرچکی ہے جو معصوم نوجوانوں کو ورگلا کر اپنے مزموم مقاصد کے لیے استمال کر کے بلوچ سماج میں انارکی و برادر کشی و خانہ جنگی پیداکرنے کی تگ ودو میں ہے نیشنل پارٹی میرنزر بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ھوئے دھشت گرد عناصر کی بھرپور انداز میں مزمت کرتی ھے اور شہید نزر بلوچ کے خاندان سے اپنی دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔