|

وقتِ اشاعت :   March 9 – 2017

کوئٹہ : پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیر ریونیو اور ٹرانسپورٹ شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ سی پیک کے سلسلے میں مغربی روٹ کے لئے ژوب کے راستے ایک نئے روٹ پر ہائی وے تعمیر کرنے کو حتمی شکل دی گئی ہے یہ نیا روٹ کوہ سلیمان کے ساتھ نیازی کوٹ کے راستے تعمیرہوگا اور اس نئے روٹ کا باقاعدہ سروے اور رپورٹ بھی تیار ہو چکا ہے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں وفاقی وزیر احسن اقبال سے مغربی روٹ پر تفصیلی بات چیت ہواس موقع پر احسن اقبال نے یقین دہانی کرائی کہ ژوب کے راستے مغربی روٹ پر جلد کام شروع ہو گا جعفر مندوخیل نے کہا کہ ژوب آنے والے چند سالوں میں ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو گااور یہ نیا دور ایک شاندار اور خوشحال دور ہوگا جو پورے علاقے میں معاشی ترقی کا انقلاب برپا کریگاجعفر مندوخیل نے کہا کہ ژوب سے خیبر پشتونخوا اور پنجاب کے لئے تین راستوں پر تعمیراتی کام جاری ہے دہانہ سر اور میرعلی خیل برنج روڈ پر پہلے سے کام جاری ہے جبکہ مغربی روٹ پر تیسرے الگ راستے پر کام کا جلد آغاز ہوگا اور اس مقصد کے لئے ہم نے وفاقی وزیر احسن اقبال پر زور دیا کہ مغربی روٹ پر جلد کام شروع کیا جائے تاکہ لوگوں کے خدشات دور ہوں۔