|

وقتِ اشاعت :   March 16 – 2017

لندن: پاکستانی فٹبال شائقین کے لیے ایک کے بعد ایک خوشخبری ، ایک طرف برازیلین لیجیڈ رونالڈینیو بیتاب ہیں تو دوسری طرف برطانوی گول کیپر ڈیوڈ جیمز نے بھی پاکستان آنے کی حامی بھر لی ۔ تفصیلات کے مطابق فٹبال شائقین کے وارے نیارے ہوگئے ، پی ایس ایل نے خوشیوں کی پٹاری کھول دی ، جولائی میں کراچی میں ہونے والی فٹ بال لیگ میں اب دو عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ان ایکشن ہونگے ۔ ڈیوڈ جیمز بھی کسی سے کم نہیں ، معروف کلبز مانچسٹر سٹی اور لیورپول کی نمائندگی کرنے والےگول کیپر 572 پریمیر لیگ میچز میں ان ایکشن ہوئے ، 170 مقابلوں کے دوران ان کے خلاف حریف ٹیم گول نہ کرسکی ، اور یہ ریکارڈ آٹھ سال تک ان کے نام رہا ۔ لیگ کی انتظامیہ مزید کھلاڑیوں سے رابطے میں ہے اور آئندہ کچھ دنوں میں کئی اور نامور کھلاڑی بھی پاکستان آنے کے لیے تیار ہوسکتے ہیں ۔