|

وقتِ اشاعت :   March 21 – 2017

جوبا: جنوبی سوڈان کے شمال مغربی شہر میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 25 افراد زخمی ہوئے. غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی سوڈان کے شمال مغربی شہر میں مسافر طیارہ لینڈ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا جس کے باعث طیارے میں آگ لگ گئی جب کہ طیارے میں 40 مسافر اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے تاہم حادثے کے نتیجے تمام افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق حادثے میں 25 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق موسم خراب ہونے کے باعث طیارہ لینڈ کرتے ہوئے پائلٹ کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا جس کے سبب حادثہ پیش آیا۔ جنوبی سوڈان کے وزیراطلاعات نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال حادثے کے 25 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔