|

وقتِ اشاعت :   March 21 – 2017

لاہور: اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں نامزد کرکٹر شاہ زیب حسن اور شرجیل خان اپنے بیانات ریکارڈ کروانے ایف آئی اے کے دفتر پہنچ گئےہیں۔ ایف آئی اے کا سائبرکرائمز ونگ اسپاٹ فکسنگ کیس کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کررہا ہے۔ کیس میں نامزد کرکٹر شاہ زیب حسن اور شرجیل خان اپنے وکلا کے ہمراہ ایف آئی اے کے دفتر پہنچے، جہاں وہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے بیانات ریکارڈ کروائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز خالد لطیف اورمحمد عرفان نے بھی پیش اپنے اپنے بیانات ریکارڈ کروائے تھے جب کہ ایف آئی اے نےناصرجمشید کو بھی نوٹس جاری کررکھا ہے۔