|

وقتِ اشاعت :   March 23 – 2017

اسلام آباد: ملک بھر میں 76 واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے اور اس حوالے سے وفاقی دارالحکومت میں مسلح افواج کی جانب سے شاندار پریڈ کا مظاہرہ بھی کیا گیا جس میں کیا جا رہا ہے۔ یوم پاکستان کی تقریبات كا آغاز وفاقی دارالحكومت اسلام آباد میں 31 جب كہ صوبائی دارالحكومتوں لاہور، كراچی ، پشاور اور كوئٹہ میں 21 ،21 توپوں كی سلامی سے ہوا، دن کے آغاز پر وطن عزیز کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ یوم پاکستان پر تمام سركاری ونجی عمارات پر قومی پرچم لہرائے جا رہے ہیں، اسلام آباد سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات كا انعقاد كیا جا رہا ہے۔ یوم پاكستان پرملک میں عام تعطیل كا اعلان كیا گیا ہے، سركاری اور نجی اداروں كی طرف سے سیمینار، ریلیاں اور تقریبات منعقد كی جا رہی ہیں۔ كراچی میں بانی پاكستان قائداعظم محمد علی جناح جب كہ لاہور میں شاعر مشرق اور مفكر پاكستان ڈاكٹر علامہ محمد اقبال كے مزاروں پر گارڈز كی تبدیلی كی تقریبات منعقد ہوئیں۔ یوم پاكستان كے موقع پر اسلام آباد میں مسلح افواج كی پریڈ كا شاندار مظاہرہ کیا جا رہا ہے جس میں تاریخ میں پہلی مرتبہ پاكستان كی تینوں مسلح افواج كے ساتھ ساتھ چین، تركی اور سعودی عرب كے فوجی دستے بھی پریڈ میں حصہ لے رہے ہیں۔ اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والی شاندار پریڈ میں بری، بحری اور فضائی افواج كے ساتھ ساتھ ایف سی اور رینجرز كے جوانوں نے بھی حصہ لیا، ایس ایس جی كمانڈوز، لائٹ انفنٹری، كمانڈو بٹالین کے ساتھ آرمی ایوی ایشن كے ہیلی كاپٹرز اور پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16، میراج اور ایف سیون جیسے لڑاكا طیاروں نے فلائی پاسٹ كا شاندار مظاہرہ کیا۔ بیلسٹک اور كروز میزائل كی مكمل رینج بھی پریڈ كا حصہ تھے، پاكستان میں بنائے جانے والے جدید ہتھیاروں كی نمائش بھی كی گئی۔ اسلام آباد میں پریڈ کے موقع پر سیکیورٹی اقدامات کے تحت جڑواں شہروں میں صبح 5 بجے سے دن 3 بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی۔ پریڈ گراؤنڈ كی سیكیورٹی پاک فوج كی ٹرپل ون برگیڈ كے حوالے ہوگی، پریڈ گراؤنڈ كے چاروں اطراف ملٹری پولیس كی چوكیاں قائم كی گئی ہیں۔ پریڈ میں اعلیٰ حكومتی، عسكری شخصیات بھی شریک ہیں۔