|

وقتِ اشاعت :   March 24 – 2017

کوئٹہ+اندرون بلوچستان : کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم پاکستان شایان شان طریقے جوش خروش وجذبے کے ساتھ منایا گیا دن کاآغاز21توپوں سے سلامی سے کیاگیا شہر کی چھوٹی وبڑی مساجد ومدارس میں مملکت خداداد کی ترقی استحکام وسلامی کیلئے خصوصی دعائے کی گئی سکولوں وکالجز ویونیورسٹیوں میں تقاریب منعقد کی گئی جبکہ مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب ریلیاں بھی نکالی گئی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مرکزی تقریب عسکری پارک میں عسکری میلہ کے نام سے منعقدہ کی گئی جہاں پر گورنر بلوچستان محمدخان اچکزئی نے یوم پاکستان 23مارچ کے موقع پر پرچم کشائی کی اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض ،اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمیدخان درانی ،انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان، میجر جنرل نوید انجم ،انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب ،صوبائی وزراء ،ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، مجیب الرحمان محمدحسنی ،سردار رضا محمد بڑیچ ، میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ ، ڈپٹی میئر محمدیونس لہڑی سمیت اراکین اسمبلی اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اس موقع پر عسکری پارک میں لگائے گئے اسٹالوں اور سازوسامان کی نمائش کا بندوبست بھی کیاگیا تھا جس میں لوگوں نے گہری دلچسپی کااظہار کیا تقریب میں پاک سول ایوی ایشن کے طیاروں کی جانب فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیاگیا،کمانڈر سبی گیریثرن برگیڈیئر شہزادشاہد نواز نے کہا کہ 23مارچ یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے دور حاضر کی بد ترین دہشت گردی کے باوجود پاکستان دنیا میں کامیاب ملک بن کر ابھرا ہے سی پیک کے ذریعے بلوچستان ملک کی اکائیوں کو جوڑنے میں کلیدی کردار اداکریگا بلوچستان کی ترقی ہی سے پاکستان کا استحکام مضمر ہے برصغیر میں مسلمانوں کے لئے الگ ملک کے حصول کے لئے ہمارے اسلاف کی کاوشوں نے رنگ لایا ہے آپریشن ضرب عضب کے بعد آپریشن رد الفساد کے ذریعے ملک میں قیام امن کے لئے دہشت گردوں کے قلع قمع تک جنگ جاری رہیگی حکومت اور پاک افواج ملک کر قوم کی حمایت سے فسادیوں کے خاتمہ کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر بلا امتیاز عمل درآمد جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرمی پبلک اسکول و کالج میں 77ویں یوم پاکستان کے موقع پر منعقد ہ تقریب سے خطاب میں کیا ،قوم متحدہوتوہرطرح کا معرکہ سرکیا جاسکتا ہے طوفانوں کا رخ موڑنے کے لیئے عزم اوقربانی کا جذبہ چاہیئے پاکستان انشاء اللہ محفوظ ہاتھوں میں ہے ان خیالات کا اظہارمسلم ن کے ممبرصوبائی اسمبلی پرنس احمدعلی بلوچ نے یوم قراردادپاکستان کے حوالے سے کوسٹ گارڈ ون بٹالین اوتھل میں تقریب سے بحیثیت مہمان خاص کے کیا انہوں نے کہ میرے نانا مرحوم جام غلام قادررنے سب سے پہلے پاکستان کے ساتھ اپنی ریاست کوشامل کیا یوں لسبیلہ کے عوام شروع سے ہی محب وطن ہیں انہوں نے کہ آج کادن یوم تجدیدعہدکا دن ہے کہ دوقومی نظریہ کے تحت جووطن ملا اسکی حفاظت کریں اورطوفان کا رخ عزم جوش ولولے سے کریں انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی فکرکوقائداعظم کے ساتھ شیئرکیا اورغلامی کی زنجیروں کو توڑدیا انہوں نے کہا کہ ملک جب سی پیک معاہدے کے تحت چیلیجزپرکھڑاہے توبہت سے ممالک کوتکلیف ہے اس لیئے ہم سب رنگین جھنڈوں کوچھوڑکرسبزہلالی پرچم کے پلیٹ فارم بھی جمع ہوجائیں،بلوچستان متحدہ محاذ کے قائم مقام چیئرمین شمس مینگل اور رہنماء ماما علی رئیسانی کی قیادت میں میٹروپولیٹن کارپوریشن سے 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ریلی نکالی اور منان چوک پر مظاہرہ کیاگیا مظاہرین نے بینرز پلے کارڈ اور پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملک کے دشمنوں کے خلاف اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھی ہے کیونکہ یہ وطن ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دیکر حاصل کی ہے ہم انکی قربانی کو رائیگاں جانے نہیں دینگے مقررین نے کہا کہ انڈیا میں مسلمانوں کو اپنی ثقافت ،کلچر اور روایات کے حوالے سے بڑی مشکلات درپیش تھی اس لئے ہمارے بزرگوں نے 23مارچ 1940ء کو قرارداد پاکستان پیش کی تاکہ ہم الگ وطن حاصل کرکے اس میں اپنے کلچر روایات کے مطابق اپنی زندگی گزار سکے ، ایف سی ونگ کمانڈر131ونگ لہڑی کے زیر اہتمام لہڑی ہائی سکول میں 23مارچ کے حوالے سے دھوم دھام طریے سے بہت بڑ ا پروگرام منعقد ہوا پرچم کشائی کی تقریب ونگ کمانڈر 131 ونگ لہڑی لیفٹیننٹ کرنل عبد الرب کے ہاتھوں ہوئی پروگرام میں ایف سی کے اعلی حکام سکول کے ہیڈ ماسٹر عبد الرزاق چیرمین سید امیر حیدر شاہ اسسٹنٹ کمشنر عبد العزیز بنگلزئی تحصیلدار ھادی بخش پہوڑ قبائلی رہنماء ارباب قادر بخش ایر ی نیشنل پارٹی کے میر علی حسن منجھو ہندو اقلیتی برادری کے مکیش کمار دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے پروگرام میں شرکت کی پروگرام میں شامل مختلف سکولوں کے بچوں نے شاندار انداز میں ٹیبلو پروگرام اور تقاریر بھی کیں بعد ازاں پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات اور اسناد وغیرہ بھی تقسیم کئے گئے ، پاکستان مسلم لیگ (ق) ضلع قلعہ عبدللہ چمن کے زیر اہتمام 23 مارچ کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی ریلی زیر صدارت ضلعی صدر ڈاکٹر رفیع اللہ ہوا ریلی میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی ریلی شہر کے مختلف شاہراہو ں سے ہوتے ہوئے ہاتھوں میں بینرز اٹھارکھے تھے جس پر پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ (ق)زندہ باد کے نعرے درج تھے ریلی پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد ،انڈیامردہ بادکے نعروں سے گونج رہی تھی ریلی تاج روڈ پر ایک جلسہ عام میں تبدیل ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی نائب صدر حاجی لالاجان اچکزئی ،ضلعی صدر ڈاکٹر رفیع اللہ ، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماء عبدالقدوس آزاد، جنرل سیکرٹری ولی خان ،یوتھ ونگ کے صوبائی نائب صدر عبدالہادی صابر ،ضلعی ترجمان برات خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کادن ہمیں ملکی تشکیل کے سوچ کو مستقبل کے معماروں میں منتقل کرنے کا درس دیتاہے، چمن شہر میں بھی یوم پاکستان قومی جوش وخروش سے منایاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق چمن شہر میں بھی یوم پاکستان قومی جوش وجذبے سے منایاگیا جس کے سلسلے میں صبح کا آغا قومی پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا پرچم کشائی کی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں ہوئی جسمیں ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ قیصرخان ناصر ،ڈی پی او ساجد مومند ، ایف سی کمانڈنٹ کرنل عثمان اور قبائلی عمائدین ،سیاسی رہنماؤں اور طلباء نے بڑی تعداد میں حصہ لیا پرچم کشائی کے تقریب کے بعد ریلی کا انعقاد کیاگیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر قیصر خان ناصر نے کی ریلی پریس کلب چمن سے شروع ہوکر بی آرایس پی سپورٹس کمپلیکس میں ایک تقریب میں تبدیل ہوئی جبکہ شہر میں دیگر سیاسی پارٹیوں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا انعقاد کیاگیا تھا جس میں پاکستان مسلم لیگ (ق) اور پاکستان ورکرز پارٹی کی جانب سے ریلیوں کا انعقاد کیاگیا جو شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے جلسہ عام میں تبدیل ہوا جبکہ،ڈپٹی کمشنر کچھی آفس میں پرچم کشائی کی سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سرکاری اور سول آفیسران کے علواہ سکولوں کے بے اور بچیوں نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر کچھی شاہد فہد نے پر چم کشائی کی اس موقع پر لیویز اور پولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور لیویز کمانڈو فورس نے اپنی فن کا مظاہرہ کیا بعد ازاں ماڈل سکول ڈھاڈر میں بھی یوم پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر کچھی شاہ فہد تھے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر وکیل احمد کاکڑ،ڈی ای او ایجوکیشن ،ڈی ای او نسواں،سرکاری ،سول ضلعی سربراہاں ،قبائلی معتبرین ،اساتذہ اور طلباء طالبات کی بہت بڑی تعداد موجود تھی تقریب میں مختلف سکولوں کے طلباء اور طالبات نے تقریری مقابلوں میں حصہ لیا اور ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی، 23مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے متحدہ محاذ بلوچستان کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت ممتاز قبائلی شخصیت میر فرید رئیسانی کررہے تھے ریلی سینکڑوں چھوٹے بڑے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی جلوس میں ڈھاڈر بائی پاس سے ہوتا ہوا رندعلی بازار اور پھر شاہی چوک پہنچا اس موقع پر ریلی کے شرکاء پاک آرمی ، آئی ایس آئی ،آرمی چیف اور پاکستان کے حق میں فلگ شگاف نعرے لگارہے تھے ریلی کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے میر فرید رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان کا بچہ بچہ پاکستان پر قربان کرنے کیلئے تیار ہیں پاکستان کے خلاف ناپاک سازشوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں گے ،ڈیرہ مراد جمالی میں 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیرخان ناصر کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفیس سے ریلی نکالی گئی جس میں کرنل ایف سی محمد اشرف ایس ایس پی نصیرآباد ظہور بابر آفریدی چیئرمین میونسپل کمیٹی میر غلام نبی عمرانی سمیت بلدیاتی نمائندوں شہریوں نے شرکت کی دوسری ریلی نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے زیر اہتمام چیئرمین سردار عبدالستار شر اور عمرانی یوتھ فیڈریشن کی جانب سے ریلی قربا ن عمرانی کی قیادت میں بھی ریلی نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیرخان ناصر کرنل ایف سی محمد اشرف ایس ایس پی نصیرآباد ظہور بابر آفریدی چیئرمین میونسپل کمیٹی میر غلام نبی عمرانی عبدالرسول سولنگی عبدالحکیم انقلابی نے کہا کہ پاکستان کا وجود اﷲ پاک کا کرم اور قائد اعظم کا احسان ہے جس کیلئے ہمارے بزرگوں نے عظیم قربانیاں دے کر ملک حاصل کیا ہے، یوم پاکستان کے موقع پرشہر کے مختلف مقامات پر تقریبات کا سلسلہ جاری ہیں پاک فوج کی جانب سے آرمی پبلک کالج ،ایف سی اور سول سوسائٹی کی جانب سے مختلف تقریبات منعقد ہو رہے ہیں ضلع چیرمین سبی ملک قائم الدین دہپال کی قیادت میں تجدید عہد ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افرادنے شرکت،ریلی شہر کے شرکا ء نے ہاتھوں میں پاکستان کا سبز حلالی پرچم اٹھا کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے مختلف شاہراوں کا گشت کرتے ہوئے چینک چوک پر پہنچا،صوبائی وزیر ریونیو ٹرانسپورٹ شیخ جعفر مندوخیل نے ژوب کینٹ میں منعقدہ یوم پاکستان کے پروقار تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ قرارداد پاکستان کی اہمیت روز روشن کی طرح عیاں ہے اس دن پاکستان کے تصور نے ایک ایسی حقیقت کا رو پ دھارا کہ ایک عالم حیران رہ گیا پاکستان کا قیام اسی منزل کا ثمر ہے جہاں سے ہم نے بابائے قوم قائد اعظم کی قیادت میں سفر شروع کیا تھا اس قراراد کا مقصد برصغیر کے مسلمان پر انگریز کی غلامی سے نجات دلا کر ان کو ایک علیدہ وطن دلانا تھا قرارداد پاکستان منظور ہونے کے بعد بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ہر مسلمان نے پاکستان کے قیام کیلئے کوشش شروع کردیں اور یہ ہمارے قائد اور اس کے لیڈروں کی انتھک محنت اور قربانیوں کا ثمر ہے آج ہم سب ایک آواز ملک میں سانس لے رہے ہیں،یوم پاکستان کے موقع پر ایف سی کینٹ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ‘کمانڈنٹ میوند رائلفز ایف سی امجد محمودنے پرچم کشائی کی تقریب میں ایف سی کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور اپنے فن کا مظاہرہ پیش کیا تقریب میں سرکاری آفیسران اور قبائلی رہنماؤں نے شرکت جبکہ پرچم کشائی کی دوسری تقریب ڈپٹی کمشنر کوہلوکے آفس میں منعقد ہوئی ڈپٹی کمشنر آغا نبیل اختر نے پرچم کشائی کی ’لیویز اور پولیس کے چاق و چوبند نے سلامی پیش کی اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا تقریب میں سرکاری سیول آفیسران اور قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی ‘بعد میں ڈپٹی کمشنر کوہلو اور کمانڈیٹ میوند رائلفز ایف سی کی زیر نگرانی شہر میں ریلی نکالی گئی ریلی ڈپٹی کمشنر کی آفس سے برآمد ہوئی ریلی میں کما نڈنٹ میوند رائلفز ایف سی امجد محمود‘کرنل فیصل فاروق ‘ڈپٹی کمشنر آغا نبیل اختر لیویز رسالدار شیر محمد مری ‘سپرنڈنٹ پولیس عیسی جان رند ’قبائلی رہنماء میر بہارخان مری ’میر نصیب اللہ مری سمیت سرکاری آفیسران‘سیول سوسائنٹی ‘تینوں فورس کے جوانوں نے شرکت کی ،یوم پاکستان کے سلسلے میں ہائی سکول سوراب اور ہا ئی سکول دمب کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد ہا ئی سکول سوراب کے ہال میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت ہیڈ ماسٹر ہا ئی سکول سوراب محمد سعید نے کی جب مہمان خاص تحصیلدار محمود کرد تھے اعزازی مہمان ہیڈماسٹر ہا ئی سکول دمب محمد اسحاق خراسانی تھے،یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منایاگیا ، ایف سی ہیڈ کوارٹر میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ، ایم پی اے حاجی میر غلام دستگیر بادینی نے پرچم کشائی ، ایم پی اے اور کمانڈنٹ نوشکی ملیشیاء نے شہداء کی یاد گار پر پھول چڑھائین اور شہداء کی بلند درجات کیلئے دعا کی گئی ، ایم پی اے میر غلام دستگیر بادینی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ، ڈپٹی کمشنر خدائے نظر بڑیچ ، کمانڈنٹ نوشکی ملیشاء کرنل شاید منظور ،لیفٹیننٹ کرنل محمد ریاض، ڈی پی او نذر جان بلوچ، اے ڈی سی نصر اللہ خان ،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر پرنس عبدلقادر بلوچ ، میر ناصر خان بادینی سمیت بڑی تعداد میں قبائلی عمائدین معززین شہر،نوجوانوں اسپیشل افراد طلباء افسران نے ریلی میں شرکت کی ،فرنٹیئر کور 86ونگ قلات اسکاؤنٹس کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے مستونگ نواب نوروز اسٹیڈیم میں ایک پر وقارتقریب کا انعقاد کیاگیا، جس کے مہمان خاص رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی تھے، جبکہ اعزازی مہمان صوبائی وزیر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نواب محمدخان شاہوانی اور جے یو آئی کے مرکزی رہماء سینیٹر مفتی عبدالستار شاہوانی تھے، یوم پاکستان کے تقریب میں ایف سی 86ونگ کے لیفٹیننٹ کرنل افتخار احمد، سردار شاہ زمان علیزئی ، سردار ایاز بدوزئی ، ڈسٹرکٹ پولیس افسر مستونگ سید غضنفر علی شاہ ،اسسٹنٹ کمشنر ممتاز کھیتران، حاجی عطاء محمد بنگلزئی ،سید عمران بنگلزئی سمیت ہزاروں کی تعداد میں قبائلی وسیاسی شخصیات طلباء تنظیموں ، سول سوسائٹی کے نمائندوں سرکاری افسران میڈیا کے نمائندوں ودیگر تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ،فرنٹیئر کور دالبندین رائفلز ،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم ضلع چاغی کے زیر اہتمام 23مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے دالبندین شہرمیں مختلف رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت ، اس سلسلے میں بابائے چاغی پینل کی جانب سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل ریلی نکالی گئی ،جس کی قیادت ڈسٹرکٹ چیئرمین میر داؤد خان نوتیزئی نے کی، پیپلز پارٹی کے رہنماء حاجی غلام حیدر محمدحسنی کی قیادت میں بازار سے ریلی نکالی گئی ، سب سے بڑی تقریب کرکٹ گراؤنڈ میں منقد ہوئی ، جہاں پرایف سی کمانڈنٹ محمد عمران شفیع ڈسٹرکٹ چیئرمین میر داؤد خان نوتزئی اور ڈپٹی کمشنر چاغی شہیک بلوچ نے پرچم کشائی کی ،یوم پاکستان کے سلسلے میں گزشتہ روز قلات میں بھی رنگا رنگ تقریبات منعقد ہوئے، جس میں پرچم کشائی تقاریر میوزک شو مینا بازار اور دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے، پرچم کشائی ڈپٹی کمشنر قلات کے آفس کے سبزہ زار پر سینیٹر روبینہ عرفان کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات جلال الدین کاکڑ، ایف سی کرنل تمیور آغا لعل جان احمدزئی ،چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات آغا فضل الرحمن شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے، پرچم کشائی کے موقع پر سینیٹر روبینہ عرفان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23مارچ کی قرار داد سے ملک پاکستان قائداعظم کی قیادت میں بے شمار قربانیوں کی بدولت بنا جس میں نوجوانوں بہن بھائیوں اور بڑوں کی خون شامل ہے، سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانا ہوگا، پاکستان ہے تو ہم سب ہے، اسٹیڈیم میں گلوکار اختر چنال نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ طالبہ نور العین اور نظام الدین اور ارشاد احمد نے ملی نغمے پیش کئے ،23مارچ کے سلسلے میں قبائلی سردار نور احمد بنگلزئی کی قیادت میں ایک طویل ریلی کوئٹہ سے مستونگ نکالی گئی ، جس میں سینکڑوں چھوٹے بڑے گاڑیاں شامل تھے، جس کی قیادت سردار نور احمد بنگلزئی اور دیگر قبائلی عمائدین نے کی، ریلی مستونگ کے مرکزی چوک پر جلسہ کی شکل اختیار کی، تقریب سے سردار نور احمد بنگلزئی ، میر حاجی شاجہان بنگلزئی ، کرم الہٰی بنگلزئی ، حاجی منظور بنگلزئی ، میر رشید بنگلزئی ، سید ظہور شاہ دوپاسی اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23مارچ 1940کو اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک آزاد وخود مختار وطن سے نوازا جس کیلئے ہمارے آباؤ اجداد نے بڑی قربانیاں دی ہے ،زیارت ریذیڈنسی میں یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی ،تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندوخیل تھے۔ڈپٹی کمشنر زیارت نے اس موقع پر قائداعظم ریزیڈینسی پر پرچم کشائی کی اور چاک وچوبنددستے نے قومی پرچم کو سلامی دی ۔اس موقع پر ڈی پی او زیارت محمد حنیف بلوچ ،ایف سی انچارج شیر خان ،ضلعی آفیسران ، ضلعی عمائدین اورعوام کی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندوخیل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ23مارچ کا دن ہماری تاریخ کا ایک عہد ساز دن ہے اس دن کا قومی سطح پر منانا ہمارا قومی فریضہ ہے،یوم پاکستان 23مارچ کے حوالے سے لورالائی میںآرمی کے زیر اہتمام سی ایم ایچ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا سیکٹر انچارج کمانڈر بریگیڈئر ندیم سہیل، کرنل شاہد ،ایل ایس کمانڈنٹ حسنین حیدر نے میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر نصراللہ، ڈاکٹر منیر اقبال، ڈاکٹرنجم الدین ڈاکٹرسلیم موسی خیل، آرمی کے میجر رفاقت، میجر عاصم اور دیگر بھی موجود تھے، فری میڈیکل کیمپ میں با رہ سو مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا اور ادویات فراہم کی گئیں، کیمپ میں دور دراز کے علاقوں سے بڑی تعداد میں مریضوں نے شرکت کی، آرمی کے جانب سے مریضوں کو کھانا بھی کھلایا گیا اسی طرع تحریک نو جوانان اور ایف سی کے جانب سے بھی شہر میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی ریلی کے شراء کاہ نے شہر کے مختلف سڑکوں پر مارچ کیا شراء کاہ کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھے جن پر ملکی یکجہتی پاکستان زندہ باد کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے درج تھے،دریں اثناء گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ یوم پاکستان ہمیں برصغیر کے باشعور اور غیور مسلمانوں کے اس عظیم عہد کی یاد دلاتا ہے جو انہوں نے 23مارچ 1940کو اکھٹے ہو کر کیا تھا اور پاکستان کے نام سے معرض وجود میں آنے والی خوبصورت اور آزاد اسلامی جمہوری مملکت اس عزم و یقین اور لازوال قربانیوں کا ثمر ہے آج ہم اسی عزم کی تجدید کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کی مناسبت سے کوئٹہ عسکری پارک میں عسکری میلہ کے افتتاح کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض ، اسپیکر صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی ، صوبائی وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی ، چیف سیکرٹری بلوچستان شعیب میر ، آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم ، آئی جی پولیس احسن محبوب اور اعلیٰ سول و فوجی آفیسران کے علاوہ عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا ہے کہ آج ایک خوشحال اور روشن پاکستان کی تعمیر میں ایک ابھرتا اور سنورتا ہوا بلوچستان ایک کلیدی کردار ادا کرر رہا ہے۔ اب نفرتیں پھیلانے والے شرپسند لوگ مایوس ہو چکے ہیں اور انہوں نے بلوچستان کی غیور عوام کے جذبہ حُب الوطنی کے سامنے ہتھیار ڈال دیتے ہیں ۔ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے اور بلوچستان کے نوجوان کثیر تعداد میں پاک افواج میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کی کامیابی کے باعث وطن عزیز میں دہشتگردی اور شدت پسندی کا خاتمہ ہورہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت کی توجہ اور محنت سے ملک بھر میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے ۔انہوں نے اس یقین کا اظہارکیا کہ 2018تک بجلی کی پیداوار میں خود کفالت اور گوادر ایک کامیاب اور مصروف بندرگاہ بن جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے فقید المثال منصوبے کی تکمیل سے ملک بھر میں قومی یکجہتی اور تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ اس رنگا رنگ اور پُر وقار تقریب میں تمام پر فارمرز بالخصوص بلوچستان کے ہونہار اور باصلاحیت طلباء کی جاندار کارکردگی خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی خوشی اور خوش اعتمادی میں کھلے روشن چہرے دیکھ کر روشن پاکستان کی اُمنگوں کو نئی ترنگ ملی ہے۔ گورنر نے یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ عسکری میلہ کے تمام آرگنائیزر اور طلباء کی کاوشوں اور جذبہ الوطنی کو سلام پیش کیا۔ آخر میں گورنر بلوچستان کمانڈر سدرن کمانڈ اور صوبائی وزراء کے ہمراہ عسکری میلے میں لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا ۔ قبل ازیں مہمانان گرامی کے اعزاز میں طلباء اور فوجی جوانوں نے مختلف آئیٹمز پیش کئے۔