|

وقتِ اشاعت :   March 24 – 2017

نصیرآباد : پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مددجتک نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سیاسی فیصلے ملک وقوم کے وسیع مفادات میں کئے ہیں بی این پی عوامی بی این پی مینگل اور اے این پی سے سیٹ ایڈجسٹ بھی عوامی امنگوں ترجمانی ہے ان جماعتوں سے اتحاد کی بدولت بلوچستان میں خوشحالی کا انقلاب آئیگا نصیرآباد میں بھی دوستوں کے ساتھ متفقہ امیدوار لاکرکلین سوئپ کرینگے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری عوام کے امیدوں کا کرن ہے موجودہ حکمرانوں نے صوبے کے محرومیوں اور پسماندگی میں اضافہ کردیاہے ان خیالات کا اظہار بی این پی عوامی کے سابق سینٹرسیداکبر شاہ سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاحاجی علی مددجتک نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے ترقی وخوشحالی کے نام پرعوامی دولت لوٹ کر ٹانکیوں میں چھپاکرکرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ہمیشہ عوام کے حقوق غضب کررہے ہیں پیپلزپارٹی واحد عوامی پارٹی جوہردور میں بلوچستان کے عوام کے زخموں پر مرہم رکھااور ان کو حقوق دیئے ہیں انھوں نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری دوستوں کے دوست ہیں اور مشکل سفر میں ساتھ دینے والوں کو خوشی کے موقعوں پربھی ساتھ لیکر چلتے ہیں انھوں نے کہاکہ آنیوالاوقت پیپلزپارٹی اور انکے دوستوں کا ہے سابقہ دور اقتدار میں بلوچستان میں بڑے بڑے منصوبوں کے انعقاد سمیت عوام کے ترقی وخوشحالی کیلئے پیکیچ دیئے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں صرف ایجوکیشن میں پانچ ہراز اساتذہ بھرتی کئے گئے انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی امیدیں پیپلزپارٹی وابستہ ہیں کیونکہ پیپلزپارٹی دعوی نہیں بلکہ غریبوں کسانوں اور مظلوموں کی پارٹی ہے اور عوام کی حقیقی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔