|

وقتِ اشاعت :   March 25 – 2017

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالما لک بلوچ نے کہا ہے کہ قوموں کو منظم پارٹیاں کر تی ہیں جبکہ پارٹیوں کو منظم ، متحرک اور یکجا ان کے تنظیمی ادارے کرتے ہیں ساحل اور وسائل کے دفاع کے لئے قومی پارٹی کی تشکیل نا گزیر ہے جمہوریت کے استحکا م کے لئے جمہوریت کا مثبت نتائج دینا ضروری ہے،یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ کے سینئر کا کنو ں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اجلاس کی صدارت حاجی عطا ء محمد بنگلزئی نے کی،اجلاس میں سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی ،نیاز بلوچ ،اسلم بلوچ ،حاجی واحد شاہوانی ،شازیہ احمد لانگو سمیت مرکز ی اور صوبائی اراکین نے خصو صی شرکت کی اجلاس میں کوئٹہ میں پارٹی کو فعال متحرک اور مضبوط بنانے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالما لک بلوچ نے کہا ساحل اور وسائل کی حفاظت ،عوام کے حقوق کی پاسداری،خوشحال معاشرے کے قیام ،قومی برابری ،سماجی نا انصا فیوں کے خاتمے کے لئے پارٹی کو مظبوط بنایا جائے انہوں نے کہا کہ قوموں کو منظم انکی پارٹیاں کرتی ہیں اور پارٹیوں کو انکے ادارے یکجا اور متحرک رکھتے ہیں کوئٹہ کی سیاسی اہمیت کے پیش نظر کارکن اپنی جدوجہد کو تیز کرتے ہوئے عوام کو پارٹی پلیٹ فارم پر متحد کریں ،عوام کی مصبیتوں کے خاتمے کے لئے قومی پارٹی کی تشکیل ناگزیر ہے ایک قومی جماعت ہی ساحل و وسائل کی حفاظت کی حفاظت کو یقینی بنا سکتی ہے اجلاس سے عبدالمنان،علی احمد لانگو ،غفاز قمبرانی ،راحت ملک،میر قاسم لانگو،جلیل لانگو،ملک نصیر شاہوانی ،ظاہر لانگو،چےئر مین اسلم بلوچ،حیدر رئیسانی ،ارباب نذیر ،حاجی عبدالصمد بلوچ ،موسی جان ،عبید لاشاری،ملک عبدالرحمن،نصراللہ شاہوانی ،عبدالغفار رند اور آغا حبیب اللہ شاہ نے بھی خطاب کیا۔