|

وقتِ اشاعت :   March 25 – 2017

امریکی دفترخارجہ کی سابق پریس چیف الزبتھ ٹرڈو کو امریکی قونصلیٹ لاہور میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات کر دیا گیا۔ اوباما دور حکومت میں 4 سال تک پریس چیف کا عہدہ سنبھالنے والی الزبتھ ٹرڈو کو لاہور تعینات کر دیا گیا امریکی قونصلیٹ میں وہ پرنسپل انفارمیشن آفیسر کی حیثیت کام کریں گی ، الزبتھ ٹرڈو مارک ٹونر کی غیرموجودگی میں بطور ترجمان دفترخارجہ کا بھی کام کرتی رہی ہیں ، ذرائع کے مطابق الزبتھ ٹروڈو نے پاکستان میں تعیناتی پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور جلد پاکستان جا کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کا عندیہ دیا ہے۔