|

وقتِ اشاعت :   March 27 – 2017

راولپنڈی: ایف سی بلوچستان نے سرچ آپریشن کے دوران مردم شماری کے عمل میں خلل ڈالنے کیلئے بارودی سرنگ سے حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری ہے جس کے تحت فرنٹیئر کانسٹیبلری بلوچستان نے تربت دشت روڈ پرکارروائی کرکے بارودی سرنگ سے حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق بارودی سرنگ کو مردم شماری کے عمل میں خلل ڈالنے اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کیلئے نصب کیا گیا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے کئی جانوں کو بچالیا۔