|

وقتِ اشاعت :   March 27 – 2017

نوشکی : جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے قائمقام امیر مولانا عبدالقادر لونی ، مولانا محمود الحسن قاسمی ، قاری عبدالباسط مینگل ، مفتی فداالرحمان کے موجودگی میں مسلم لیگ ن کے رہنماء قبائلی رہنماء میر محمد آصف لانگو مسلم لیگ ن سے مستعفی ہو کر جمعیت نظریاتی میں شمولیت کا اعلان کیا، اس طرح عبدالسلام محمد ابراہیم ، زین العابدین ، اختر علی شعیب احمد اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت اس طرح ملا نصیر سلطان محمد پیر محمد آزاد خان، محمد نور ، نجیب اللہ ، اللہ بخش ، محمد اسحاق ، عبدالغفار ،امیر جان عبدالستار ، عبید اللہ امان اللہ ، سعید احمد ، حبیب اللہ محمد گل ، میر خان ، نذیر احمد شیر احمد، تاج محمد ،ثناء اللہ رخشانی، محمد انوار کے قیادت میں سینکڑوں افراد اور فضل خان تاج ، میر عصمت اللہ شیر محمدخدابخش ، ظہور ، عبدالقدوس مجیب جان ، شیر احمد جنگی خان، غلام محمد ،محمد بخش اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت شمولیت کااعلان کیا، ٹوٹل 470افراد نے شمولیت کااعلان کر دیا، اس کے علاوہ شبیر احمد مینگل، سعد محمد بڑیچ ، ظہوراحمد بادینی، نثار احمد مینگل ، خادم جان مینگل، نور احمد بادینی، رمضان جان مینگل، عبدالقادر ، عبدالغفار عبدالوحید ، ثناء اللہ ، دوست محمد عبدالشکور علی نواز عبدالحمید امان الہ ، عبدالباقی ، احمد جان عبدالمجید ، صدام جان، شیر دل خان امام بخش، اسماعیل ابراہیم، علاؤ الدین ،عبدالغفار ثناء اللہ اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ساتھ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کا میں شمولیت کا اعلان کردیا ، اس موقع پر مولانا عبدالقادر لونی ، مولانا محمود الحسن قاسمی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے عوام کے محبوب جماعت ہے ،خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اور مسلمان کے مٹانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، نہ اسلام کی برتری واستحقاق کو کوئی مسخ کر سکتا ہے مجاہدین کی ایک چھوٹی سی جماعت نے اسلام اور مسلمان کے دفاع کیلئے اپنے خون کے نذرانے پیش کر کے امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کیا ،آج دنیا کے خونخوار قوتیں مذاکرات کی بھیک مانگ رہی ہے، مجاہدین نے اس کے غرور کو خاک میں ملا دیا، روس کے بعد امریکہ کی شکست کی باری آچکی ہے، قوم پرست اور نام نہاد مذہب پرست نئے آقا کی تلاش کریں، انہوں نے کہا کہ عالم اسلام بدامنی کی آگ میں جل رہی ہے،مقدس مقامات پر حملے ہورہے ہیں، مقدس ہستیوں کے توہین آمیز خاکے شائع ہورہے ہیں، لیکن مسلمان نے خواب غفلت کی چادر کواوڑھ کر رکھی ہے ،انہوں نے کہا کہ افغانستان ، عراق ، شام میں لاکھوں مسلمان کو شہید کر دیئے گئے ، افغانستان اور عراق پر غاصبانہ جما کر رکھا ہے باوجود اس کے کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے لیبل مسلمان کو لگایا جارہا ہے اور دہشت گردی کے نام سے عالم اسلام کو مولی گاجر کی طرح کاٹ رہے ہیں اور مسلم دنیا کے حکمران ایک دوسرے کے تماشائی بن چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ دنیا پر مفادات اور دو طاقتوں کی جنگ نہیں دوطاقتوں کے جنگ کے نام دینے والے روس کے بقایاجات کانتیجہ ہے، کفر اور اسلام کامعرکہ دنیا پر شروع ہو چکی ہے امریکہ نے نائن الیون کا ڈرامہ رچا کر صلیبی جنگ کا آغاز کیا ،انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی علماء حق کے جماعت ہے اور مظلوم قوم کے ترجمان ہے، جس کی سیاست قرآن واسنت کے تابع ہے، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان بھر کے عوام کو جمعیت علماء اسلام نظریاتی میں شمولیت کے دعوتے دیتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی اس وقت حق کی آواز ہے جو بلوچ قوم پر مظالم کیخلاف جس طرح آواز بلند مظاہرہ کیا ، احتجاج کیا وقت فرعون پرویز مشرف کیخلاف آواز بلند کیا، اس طرح وزیرستان آپریشن کی مخالفت کر دی ، انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی توہین لسانیت سے بالاتر سیاست کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ پشتون پر جب بھی ظلم ہوا وزیرستان سوات اور بلوچستان میں پشتون قوم پرست خاموش رہے ہیں اور بیرون ملک روپوش ہوئیں، اس طرح بلوچوں پر مظالم ہوئے بلوچ قوم پرست خاموش اور روپوش ہو گئے ، لیکن جمعیت علماء اسلام نظریاتی دونوں اقوام پر مظالم کے وقت میدان میں رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت بحرانوں کے شکارہے، اس کی بنیادی وجہ 70سال سے پاکستان میں اسلام کے ساتھ مذاق ہواہ ے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں نے بلوچستان کو ہمیشہ نظر انداز کردیا ہے، اور جمعیت ف ان ہی جماعتوں کا اتحادی رہا ہے، اور بلوچستان نظرانداز کرنے میں وہ بھی شریک ہے، انہوں نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن اور محمود خان کے اپنے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے بلوچستان کے حقوق کا سودا کر دیا ہے ،قوم ان کو کبھی بھی معاف نہیں کریگا ، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی ہر طاغوت کے مقابلہ میں ہے وہ طاغوت امریکہ کے صورت میں ہو یا لادینی قوتوں کے صورت میں، انہوں نے کہا کہ ہم اسلام کادفاع ہر صورت میں کرینگے اس حوالے سے دفاع اسلام کانفرنس 13اپریل کو ہوگا