|

وقتِ اشاعت :   March 27 – 2017

کوئٹہ : پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین مجید خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حلقہ پی بی 7 زیارت ضمنی انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ نے جمعیت کو منصوبہ بندی کے تحت جیت کی راہ دکھا کر 2018ء کے انتخابات دکھا کر سب کچھ بتا دیا سب نے ملکر پشتونخوا میپ کو ہرانے میں اپنا کردار ادا کیا اگر سب کا یہی کردار رہا تو یہ عوام اور جمہوریت کیساتھ مذاق ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی 7 زیارت کے ضمنی انتخابات میں جس طرح فورسز اور اسٹیبلشمنٹ نے ملکر مذہبی جماعت کو دوبارہ پشتونوں پر مسلط کرنے کی جو کوشش کی ہے اس کے مستقبل میں بھیانک نتائج برآمد ہونگے اور یہ بھی بتا دیا کہ 2018ء کے انتخابات میں ان کے ارادے کچھ اور ہیں اور جس طرح پشتونخوامیپ کے امیدوار وں کیساتھ جو رویہ رکھا گیا یہ جمہوری روایات کے منافی ہے انہوں نے کہاکہ پشتونخواملی عوامی پارٹی پشتونوں کے حقوق کی ترجمان جماعت ہے اور کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم متحد ہو کر ان تمام تر سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں انہوں نے کہاکہ اگر اس طرح اسٹیبلشمنٹ کا رویہ رہا تو اس کو جمہوریت دشمن تصورکریں گے ۔