|

وقتِ اشاعت :   April 24 – 2017

میڈرڈ:روایتی حریفوں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ انتہائی سنسنی خیز رہا۔سینٹیاگو برناباؤ میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا نے ریال میڈرڈکو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی۔ میچ میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھر پور حملے کیے۔ ۔دونوں ٹیمیں 2-2گول سے برابر تھی کہ میچ کے آخری منٹ میں میسی نے اپنے دوسرا جبکہ ٹیم کے لیے تیسرا گول کر کے بارسلونا کو میڈرڈ کیخلا ف فتح سے ہموار کیا ۔ اس طرح لوئنل میسی نے بارسلونا کی جانب سے پانچ سو گول بھی مکمل کر لیے۔ لیگ ٹیبل میں بارسلونا نے ریال میڈرڈ سے پہلی پوزیشن چین لی ۔