|

وقتِ اشاعت :   April 24 – 2017

جمیکا: پاکستان کے مایہ ناز بلے باز یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف جمیکا ٹیسٹ کے دوران یونس خان نے 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔ میچ سے قبل یونس خان کو اعزاز حاصل کرنے کے لئے 23 رنز درکار تھے جنہوں نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے نہ صرف ٹیسٹ کیرئیر میں 10 ہزار رنز مکمل کئے بلکہ پاکستان کے پہلے کرکٹر بھی بن گئے۔ یونس خان نے 116 ٹیسٹ میچز میں 34 سنچریوں اور 33 نصف سنچریوں کی بدولت 52.39 کی اوسط سے 10 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا۔ یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 9 وکٹیں بھی حاصل کرچکا ہیں۔ یونس خان کے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل ہونے کے بعد کرکٹ کے حلقوں کی جانب سے انہیں مبارکباد کے پیغامات دیئے جارہے ہیں۔ آئی سی سی نے بھی ٹوئٹ کے ذریعے یونس خان کو 10 ہزار رنز کا سنگین میل عبور کرنے پر مبارکباد دی ہے۔