|

وقتِ اشاعت :   April 24 – 2017

ایر کینیڈا ایکسپریس کی پرواز 8975 مانٹریال سے اوٹاوا جا رہی تھی۔ پرواز جب اوٹاوا کے نواح میں پہنچی تو عملے نے وہاں ایک ڈرون طیارہ پرواز کرتے دیکھا۔ تھوڑی دیر بعد پائلٹ نے ایر ٹریفک کنٹرول کو اطلاع دی کہ ایک ڈرون طیارہ جہاز کے بائیں بازو سے بالکل اوپر سے گزرا ہے۔ تاہم جہاز حادثے سے محفوظ رہا۔ پائلٹ نے بتایا کہ ڈرون طیارہ تقریباً 1500 فٹ کی بلندی پر تھا۔ اوٹاوا انٹرنیشنل ایرپورٹ اتھاریٹی کے سی ای او ، مارک لاروش کا کہنا تھا کہ تفریح کے لئے ڈرون طیارے اڑانے کے شوق میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ مارچ میں ٹرانسپورٹیشن کے وفاقی وزیر مارک گا رنو نے طیاروں کے ٹیک آف اور لینڈ کرنے کے علاقے کے 9 کلومیٹر فاصلے کے اندر 250 گرام سے زیادہ وزن کے ڈرون اڑانے پر 3,000 ڈالر جرمانے کا اعلان کیا تھا۔ لاروش کا کہنا تھا کہ یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔ کسی وقت بھی کوئی حادثہ وقوع پذیر ہو سکتا ہے۔ اوٹاوا ایرپو رٹ کے نزدیک ڈرون طیارے کی پرواز کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔