|

وقتِ اشاعت :   April 27 – 2017

ڈیرہ بگٹی: سوئی میں سابق کمانڈر وزیرہان بگٹی نے سات ساتھیوں سمیت حساس ادارے کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے زرائع کے مطابق فراریوں کو سرینڈر کروانے میں قبائلی رہنما حاجی خان محمد مسوری جو کہ سابق ایم پی اے میر طارق مسوری کے بڑے بھائی بھی نے بھی کلیدی کردار ادا کیاہتھیار ڈالنے والے افراد میں کمانڈر وزیرہان عرف نائب کے علاوہ ان کے 6 ساتھی شریف عرف ملا،علی بخش عرف گریک ،حسو عرف حیدری ،لعل بخش عرف باوری،سندھی خان عرف قندھار اور سمہار عرف جہاں گنوخ بھی شامل ہیں سیکورٹی حکام کے مطابق سرینڈر ہونے والے افراد سیکورٹی فورسز اور گیس پائپ لائنز پر حملوں کے علاوہ دیگر سنگین جرائم میں بھی مطلوب تھے۔