|

وقتِ اشاعت :   April 27 – 2017

کوئٹہ: ضلع کیچ کے علاقے مندی کور سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ بلوچستان کے ضلع کیچ میں مندی کور کے علاقے سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، 4 افراد کی شناخت یاسر، ماسٹر عبیداللہ، یاسین اور نوروز کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ ایک شخص کی شناخت کا پتہ چلایا جا رہا ہے۔