|

وقتِ اشاعت :   April 28 – 2017

کوئٹہ : ڈرگ کو رٹ کو ئٹہ کے چیئر مین جناب عبدالمجید ناصر ،ممبرا ن گل عا لم خا ن اور ارسلا خا ن نے غیر معیا ری ، نا ن رجسٹرڈ اور بغیر لا ئسنس کے ادویا ت کی خرید و فروخت کے مقد ما ت میں نامزد 8میڈیکل سٹور زمالکان کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات دے دئیے ۔استغاثہ کے مطابق ظاہر میڈیکل سٹور کیس میں نامزد ملزم حکیم داد ،نیو کمپلیکس کلینک اینڈ میڈیکل سٹور کے عبدالوہاب ،الزین میڈیکل سٹور کے زین الدین ،ہمدرد ہسپتال فارمیسی کے شمس اللہ ،محمود میڈیکل سٹور کے انور ،الرحمن میڈیکل سٹور کے اکبر علی ،حنظلہ میڈیکل سٹور کے سمیع اللہ ،بلال میڈیکل سٹور کے کیسز کی سماعت ہوئی لیکن ملزمان عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے ،جس پر عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیاکہ وہ کیسز میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے اگلی سماعت پر عدالت میں پیش کرے ،ظاہر میڈیکل سٹور کیس میں نامزد ایک اور ملزم کو پولیس نے گرفتار کرکے پیش کیا اس کے علاوہ چند اور میڈیکل سٹورز کے مالکان کو پولیس کی جانب سے گرفتاری کے بعد عدالت کے سامنے روبرو پیش کیا گیا جنہیں بعداز گرفتاری ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر رہا کردیاگیا محکمہ صحت کی جانب سے کیسز کی پیروی اسپیشل پراسیکیوٹر سید اعجاز الدین آغا نے کی ۔