|

وقتِ اشاعت :   April 28 – 2017

کوئٹہ: ڈیرہ مراد جمالی میں گورنمنٹ پرائمری سکول میں دوسری جماعت کی طالب علم پر تشدد اور ہلاکت کے بعد لواحقین نے احتجاجاً قومی شاہراہ بلاک کر دی تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے شا بیگ مندرانی میں گورنمنٹ پرائمری سکول میں دو روز قبل سکول ٹیچر نے جماعت دوئم کے9 سالہ طالب علم کو تشدد کر کے زخمی کر دیا تھا طالب علم جمعہ کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا بچے کی لواحقین نے احتجاجاً بلوچستان سندھ قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا ورثاء کا کہنا ہے کہ تین روز قبل ان کا بچا اسکول پڑھنے گیا لیکن اس سے واپسی پر بے ہوشی کی حالت میں لایا گیا ورثاء نے الزام عائد کیا کہ بچے پر اساتذ کی جانب سے تشدد کیا گیا جس ورثاء تشویشناک حالات میں لاڑ کانہ لے جایا جائیگا لیکن طالب علم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگرحکومت نے انصاف فراہم نہیں کی تو ہم خودکشی کرنے پر مجبور ہونگے۔