|

وقتِ اشاعت :   May 28 – 2017

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل موومنٹ کے نومنتخب صدر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان میں مختلف ادوار میں شہید ہونے والے بلوچستانی عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں بلوچستان کی تاریخ شہداء سے بھری پڑی ہیں مگر بلوچستان عوام نے کبھی کسی کے آگے سر تسلیم خم نہیں کیا سانحہ آٹھ اگست سانحہ مستونگ ،پی ٹی سی ،شاہ نورانی کے شہداء کی شہادت سے ہمیں نیا ولولہ مل رہاہے ۔

قربانی کا جذبہ رکھنے والے عوام کو کبھی طاقت کے زورپر شکست نہیں دی جاسکی انہوں نے یہ بات ہفتہ کے روز کوئٹہ پریس کلب میں بلوچستان نیشنل موومنٹ کے پہلے کونسل سیشن میں منتخب ہونے کے بعد صدارتی خطاب میں کہی اس موقع پر بلوچستان نیشنل موومنٹ کا مرکزی کابینہ اور سینٹر کمیٹی بھی منتخب کی گئی ۔

ڈاکٹر یحی بلوچ نے مزید کہاکہ ظلم کا نظام کسی بھی معاشرے میں ہوں اس معاشرے میں تباہی کے سوا کچھ نہیں ہوتا دور جدید میں بھی بلوچ عوام کی ایک بڑی تعداد خانہ بدوشوں کی زندگی گزارہے ہیں جب تک صوبے کے تمام اقوام متحدہ نہیں ہونگے حقوق کا حصول ممکن نہیں سابقہ ادوار میں بلوچستان کو پسماندہ رکھنے کی کوشش کی گئی مگر سیاسی کارکنوں اور اقابرین نے تمام سازشوں کو ناکام بنایا اسب ساحل کی جنگ لڑنے کیلئے سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی ۔

سی پیک کے اہم منصوبے میں صوبے کے عوام کو نظرانداز کرنے سے مسائل پیدا ہونگے تحفظات ختم کئے بغیر سی پیک منصوبہ کسی صورت کامیابی سے دوچار نہیں ہوگا گوادر شہر کو سیکورٹی کے نام پر چیک پوسٹوں میں تبدیل کردیا گیا ہے ہمارے حکمرانوں نے سیاست کو پیسہ کلچر میں تبدیل کردیا ہے مگر بلوچستان نیشنل موومنٹ کے پرچم تلے تمام اقوام کو اپنی جدوجہد کا مہور حقوق کے حصول پر مرکوز کرنا ہوگا نام نہاد مردم شماری میں غیر ملکیوں کو شامل کیا گیا ہے مگر دور دراز علاقوں میں رہنے والوں بلوچوں کو نظرانداز کیا گیا ہے ۔

بلوچستان نیشنل موومنٹ کے پہلے کونسل سیشن اجلاس میں مرکزی کابینہ اور سینٹر کمیٹی کابھی انتخاب کیا گیا مرکزی کابینہ کے عہدے دار 11ہے جن میں مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالحی بلوچ، سینئر نائب صدر میر سکندر خان ملازئی، جونیئر نائب صدر میر دوست خان ابابکی، سیکرٹری جنرل میر اقبال زہری ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد وفا بلوچ ،سیکٹری اطلاعات ونشریات فیصل خان ،کلچر سیکرٹری شبیراحمد قمبرانی ،لیبر سیکرٹری میر سعداللہ مینگل ،آفس سیکرٹری فاروق ایڈوکیٹ ،فنانس سیکرٹری نعمت اللہ مری جبکہ سینٹر کمیٹی کے اکیس ارکان کو منتخب کیا گیا۔

ان میں مسزاحسن مینگل ،نصرت بلوچ ایڈوکیٹ ،وڈیرہ ظہوراحمد ،ذوہیب بلوچ ،رزاق چلگری،عبیداللہ بلیدی ،غلام ربانی ،محمدشاہ ابابکی ،مکیرادے شام ،ظفر لانگو ،سید قادرشاہ ،نثاراللہ ابابکی ،خلیل احمد باروزئی ،ایم صلاء چلگری ،بی بی ناز زیبالنساء ،کامریڈ اسلم ،عبدالٖغنی بلوچ ،میر خان کھیتران ،نظام الدین کھیتران ،آغا تحریک شاہ جبکہ بی ایس او ر(نظریاتی )مرکزی کمیٹی کے آرگنائزر زبیراحمد بلوچ ،ڈپٹی آرگنائز صدام عمر بلوچ انفارمیشن سیکٹر ی طائب بلوچ ،مشاورتی کونسل ممبر صاحب بظدار ،مشاروتی کونسل ممبر منصوراحمد پنجگوری سمیت دیگر شامل تھے کونسل سیشن کے موقع پر مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے مستعفی ہوکر کارکنوں نے بلوچستان نیشنل موومنٹ کا حصہ بنے جبکہ اس موقع پر بلوچستان نیشنل موومنٹ مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالحی بلوچ نئے شامل ہونے والوں اور کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے سب کو ملکر جدوجہد کرنا ہوگی ۔