|

وقتِ اشاعت :   June 6 – 2017

پاکستان نے انجری کے سبب چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے والے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کی جگہ رومان رئیس کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

وہاب ریاض بھارت کے خلاف میچ کے دوران باؤلنگ کراتے ہوئے ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور انجری سنگین ہونے کے سبب وہ ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

ابتدائی طور پر وہاب کی جگہ فاسٹ باؤلر محمد عباس کو چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ کا حصہ بنانے کی افواہیں سامنے آئی تھیں لیکن آج سرفراز احمد نے پریس کانفرنس سے کطاب کے دوران تمام افواہوں کا خاتمہ کرتے ہوئے وہاب ریاض کی جگہ رومان رئیس کو اسکواڈ کا حصہ بنانے کا اعلان کردیا۔

پی سی بی نے رومان رئیس کو تیاری کی ہدایت کردی ہے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کیمٹی کی منظوری ملتے ہی وہ انگلینڈ روانہ ہو جائیں گے۔