|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2017

میڈرڈ: رئیل میڈرڈ کے پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو پر14.7 ملین یوروٹیکس چوری کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پبلک پراسیکیوٹر آفس نے کرسٹیانو رونالڈو پرآف شور کمپنیوں کے ذریعے 14.7 ملین یورو ٹیکس چوری کرنے کا الزام عائد کردیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پرتگیز فٹبالر نے 2011 سے 2014 کے درمیان اسپینش حکام سے ٹیکس فراڈ کیا، جس کی مالیت 14,768.897 یورو بنتی ہے، ان پر 4 مختلف الزامات عائد کیے گئے۔