|

وقتِ اشاعت :   June 19 – 2017

 اسلام آباد: ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

 ڈاکٹر عاصم کے وکلا کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں وفاقی وزارت داخلہ ، محکمہ داخلہ سندھ نیب، اور آئی جی سندھ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم علاج معالجے کے لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں لیکن سندھ ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔

سپریم کورٹ ڈاکٹرعاصم کاپاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے اورحکومتی اداروں کو ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک روانگی میں رکاوٹیں ڈالنے سے روکا جائے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔