|

وقتِ اشاعت :   June 20 – 2017

قلات : بلوچستان کے علاقے قلات میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ریٹائرڈ ڈی ایس پی کیپٹن خدابخش دہوار کے گیارہ سالہ معصوم کمسن بچے حسنین پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔

،تفصیلات کے مطابق حسنین اعتکاف میں بھیٹے اپنے بھائیوں کے لئے افطاری کا کھانا و دیگرسامان مسجد پہنچانے کے بعد گھر آرہا تھا تو سفاک نامعلوم ملزمان نے معصوم بچے پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے ،بچے کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پر طبی امداد کے بعد بچے کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ،بچے کاچہرہ اورایک کان بری طرح جھلس گئے ہیں ،

پولیس نے نامعلومافراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔دوسری جانب عوامی حلقوں کی جانب سے اس بزدلانہ فعل کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں عبرتناک سزا کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔