|

وقتِ اشاعت :   June 25 – 2017

کوئٹہ: انسپکٹر جنرل فرنٹیر کور بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم نے کہا ہے کہ ایف سی اور سیکورٹی اداروں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں عوام بھر پور طریقے سے عید کی خریداری کریں۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کی رات اچانک کوئٹہ شہر کے دورے کے موقع پر تاجروں ،دکانداروں اور شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم نے شارع گلستان پر واقع شاپنگ مال ، لیاقت بازار ، پرنس روڈ ،جناح روڈ کا دورہ کیا اور دکانداروں ،تاجروں اورشہریوں سے ملاقات کی اورانہوں نے شہر میں چاند رات کے حوالے سے اٹھائے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ایف سی اور سیکورٹی اداروں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں عوام بھر پور طریقے سے عید کی خریداری کریں انہوں نے کہا کہ فرنٹیر کور بلوچستان عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے گی اور کسی کو شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔