|

وقتِ اشاعت :   June 25 – 2017

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چےئرمین محمود خان اچکزئی نے اخباری بیان میں کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے فروغ و استحکام ، ایک نئے جمہوری وفاقی پاکستان کی تشکیل ، آئین وقانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی ، تمام اداروں کی اپنے آئینی حدود میں کام کرنے،عوام کے منتخب پارلیمنٹ کی خود مختاری اور بالادستی ،قوموں کی برابری اور اپنے قومی وسائل پر اختیار ، حقیقی وفاقی پارلیمانی جمہوری نظام کے حصول کیلئے حلقہ این اے 260کے ضمنی انتخاب کیلئے پارٹی نے جمال خان ترکئی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے ۔

پشتونخوامیپ کے چےئرمین نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے این اے 260کے تمام عوام دوست ، جمہوریت پسند ، سیاسی جمہوری پارٹیوں وقوتوں سے بلا رنگ و نسل ، مذہب اور فرقے سے بالاتر ہوکر زندگی کے تمام شعبہ جات تعلق رکھنے والے کاروباری حضرات ، زمینداروں، تاجروں ، وکلاء ، ڈاکٹرز ، طلباء ، ٹریڈیونین ، انجینئرز سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا قیمتی ووٹ پارٹی کے نامزد امیدواربرائے حلقہ این اے 260 جمال خان ترکئی کے حق میں استعمال کرتے ہوئے جموریت پسندی اور عوام دوستی کا ثبوت دینگے ۔