|

وقتِ اشاعت :   June 25 – 2017

پشاور: پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

مسجد قاسم خان کی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز شوال کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد آج پشاور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں نماز عید کے درجنوں اجتماعات منعقد ہوئے جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسجد قاسم خان انتظامیہ کی رویت ہلال کمیٹی نے صوبے بھر سے شوال کے چاند کی 46 شہادتوں کے بعد آج عیدالفطر منانے کا غیر سرکاری اعلان کیا تھا جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہو گا۔