|

وقتِ اشاعت :   July 22 – 2017

مچھ :  مچھ کے قریب دوزان کے مقام پر قومی شاہراہ گزشتہ 8 گھنٹے سے آمدورفت کے لیے مکمل بند دونوں جانب میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں مسافروں بالخصوص مریضوں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ 

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی سہ پہر دوذان شالی پل کے مقام پر ایک ٹرک خراب ہو گیا جس کے نتیجے میں آمدو درفت دونوں جانب سے مکمل بند ہو گئی دونوں جانب میلوں لمبی ڈبل قطاریں لگ گئیں ٹرانسپورٹرز نے اپنی مدد آپ 8 گھنٹے بعد قومی شاہراہ کو چھوٹی گاڑیوں کے راستے کو بحال کرایا جس سے چھوٹی گاڑیاں کار ویگن وغیرہ منزل مقصود کی جانب روانہ ہو گئیں تاہم کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی کوچوں ، ٹرکوں اور دیگر ہیوی ڈیوٹی ٹرانسپورٹ کو روک دیا گیا ۔

ہزاروں مسافر کھلے آسمان تلے بغیر خوراک اور پانی کے رات گزارنے پر مجبور ہو کر رہ گئے ۔ ذرائع کے مطابق کل تک مکمل قومی شاہراہ بحال ہو گی واضع رہے کہ ہفتے میں ایک سے دو بار قومی شاہرہ بند رہتی ہے جس سے عوام اور ٹرانسپورٹرز کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم حکومت کی جانب سے قومی شاہرہ کو فی الفور اور ہنگامی بنیادوں پر کھولنے کے اقدامات عنقاء نظر آتے ہیں۔