|

وقتِ اشاعت :   July 23 – 2017

خاران : غنڈہ گردی کرنے پر ایکسین بی اینڈ آر کو فوری طور پر ٹرانسفارمر اور ریکارڈ قبضے میں لیکر نیب تحقیقات شروع کرے۔

مقامی ٹھیکیدار عبدالطیف اور ایکسین بی اینڈ آر کے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ولی خان کبدانی پر اپنے دفتر میں تشدد کرنے کیلئے ایف آئی آردرج کی جائے، 1985سے لیکر تاحال ایم پی اے خاران میر عبدالکریم نوشیروانی کی اثاثہ جات کی نیب اور اینٹی کرپشن کے ذریعے تحقیقات کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار آل پارٹیز ایکشن کمیٹی خاران کے زیر اہتمام بازار چوک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر ولی خان کبدانی، ڈسٹرکٹ چیئرمین میر صغیر احمد بادینی، حاجی نذر جان ایڈووکیٹ، مسلم لیگ ن کے رہنماء حاجی غلام سرور بلوچ، حاجی فضل محمد زہری ، بی این پی مینگل کے ضلعی صدر حاجی غلام حسین بلوچ، میراصغر ملنگزئی ، جمعیت علماء اسلام کے رہنماء حاجی خالد احمد ایڈووکیٹ، مولانا عنایت اللہ بارانزئی ، محمد اشرف قمبرانی ، محمد یونس بادینی، صدر زمیندار ایکشن کمیٹی میرخدائے نظر ملنگزئی ، جمعیت نظریاتی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا زائد علی جلال زئی ، جمعیت علماء پاکستان کے مولانا نعمت اللہ حبیبی، جماعت اسلامی کے رہنماء مولانا مجیب الرحمن ساسولی ، حاجی ظہیر سرپرہ ، حمید بلوچ ، میر ممتاز سیاپاد، صدر لیبر یونین بدل خان صدر پی ٹی آئی حاجی محمد اسحاق میرشاہ حسین مینگل ، حافظ محمد طارق سیاپاد ، آصف نور ودیگر نے کاہ کہ ایم پی اے خاران کی ایماء پر ایکسین بی اینڈ آر شہاب مگسی اور ٹھیکیدار لطیف سے شریف شہریوں کو بے عزت کرنے کا ٹاسک دیاگیاہے۔

خاران کا کوئی بھی شریف اورعزت دار آدمی کا عزت محفوظ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ایکسین بی اینڈ آر نے اس سے بھی کئی لوگوں پر تشدد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم پی اے خاران نے ایکسین بی اینڈ آر جو ایک جونیئر آفسر ہیں کو کرپشن اور لوٹ مار کیلئے کھلی چھوٹ دی رکھی ہے، اور خاران کے عوام کے حقوق کو شیر مادر سمجھ کر ہڑپ کیا جارہا ہے ۔