|

وقتِ اشاعت :   July 23 – 2017

کوئٹہ سینٹرل جیل میں اربوں روپے کی کرپشن  کے الزام میں قید بااثر ملزمان شاہانہ زندگی گزارنے لگے۔

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بااثر قیدیوں کو جیل میں ہونے کے باوجود پر لطف کھانوں، موبائل فون، ٹی وی اور سوشل میڈیا استعمال کرنے کی پوری آزادی حاصل ہے۔

جیل میں آسائشوں کے مزے لینے والے قیدیوں میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے سیکرٹری عمران گچکی، سابق وزیر خوراک اسفند یار کاکٹر اور ڈائریکٹر فوڈ ظاہر جمالدینی شامل ہیں۔ 

عمران گچکی قومی خزانے کو اربوں روپے کا ٹیکا لگانے کے الزام میں قید ہیں جب کہ اسفند یار کاکڑ پر دو ارب روپے سے زائد کی گندم غائب کرنے جب کہ سابق ڈائریکٹر فوڈ ظاہر جمالدینی پر ان کی معاونت کا الزام ہے۔ 

دوسری جانب جیو نیوز کی خبر پر صوبائی وزیر داخلہ و جیل خانہ جات سرفراز بگٹی نے جیل میں قیدیوں کو پرآسائش سہولیات کی فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا جب کہ وزیرداخلہ نے  ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے۔

بشکریہ جیونیوز