|

وقتِ اشاعت :   August 5 – 2017

دالبندین: پاک ایران سر حدی شہر ماشکیل میں سیکیورٹی فورسز نے بم کو ناکارہ بنا دیا پولیس ذرائع کے مطابق پاک ایران سر حدی شہر ماشکیل میں پک اپ گاڈی میں نامعلوم افراد نے بم نصب کیا تھا مالک نے بم کو دیکھ کر مقامی انتظامیہ کو اطلاع دی اطلاع دینے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ کر سیکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کردیا سیکیورٹی فورسز آٹھ پونڈ وزنی بم کو ناکارہ بنادیا ۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ پر واقع سیدحمیدکراس پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کو شش ناکام بناکر بھاری مقدارمیں اسلحہ ودھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیاہے ۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئرکور بلوچستان کو خفیہ اطلاع ملی کہ سید حمید کراس پل کے نیچے نامعلوم تخریب کاروں نے پل کو اڑانے کی غرض سے دھماکہ خیز مواد کمبل میں چھپا رکھا ہے ۔

جس پر فرنٹیئرکور بلوچستان کے کرنل محمد سلیم ،اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ عبدالرزاق خجک،تحصیلدار گلستان وسیم جوگیزئی سمیت سیکورٹی ادروں کے درجنوں اہلکارموقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کرتخریبی مواد کو قبضے میں لیکر بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے کو طلب کرلیا۔

بی ڈی ایس کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کی اور موقع سے راکٹ لانچر کے فیوز،کارتوس،مارٹرکے فیوز سمیت دیگر اشیاء بھی قبضے میں لے لئے اور علاقے کو کلیئر قرار دیا ۔

ا س موقع پر سیکورٹی اہلکاروں نے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے اور کسی بھی ممکنہ جانی نقصان سے بچنے کیلئے پل کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا تھا،جس کی وجہ سے درجنوں چھوٹی بڑی گاڑیا ں پھنس کررہ گئی۔

نواحی علاقے کاشی میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے سڑک کنارے نصب دو بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دیں۔

سیکورٹی حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاعات ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے سڑک کنارے نصب دو بارودی سرنگیں برآمد کرکے ناکارہ بنا دیئے،بارودی مواد قبائلی رہنما کے زمینوں کے قریب نصب تھا،جسے برآمد کرکے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

بارودی مواد برآمدگی کے بعد سیکورٹی فورسز نے ملزمان کی تلاش شروع کردی،تاہم آخری اطلاعات آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی تھی۔