|

وقتِ اشاعت :   5 دِن پہلے

اسلام آباد : ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کی رجسٹریشن کا آغاز 16اگست سے شروع کیاجارہا ہے ایک اندازے کے مطابق اس وقت پاکستان میں چھ لاکھ سے دس لاکھ تک افغان باشندے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہیں ۔

وزارت سیفران کی جانب سے پاکستان میں مقیم تمام غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کی رجسٹریشن کی مہم سولہ اگست سے شروع کیاجارہا ہے اور یہ مہم اکتیس دسمبر 2017ء تک جاری رہے گی رجسٹریشن کیلئے ملک کے چاروں صوبوں میں اکیس مراکز قائم کردیئے گئے ہیں وزارت کے مطابق پاکستان میں رہنے والے ایسے افغان باشندے جو ابھی تک غیر رجسٹرڈ ہیں اور ان کے پاس فعال پی او آر کارڈ اور دیگر سفری دستاویزات نہیں ہیں تو وہ باشندے افغانس سٹیزن کارڈ کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں ۔

پاکستان میں قائم مقام مراکز سے مفت حاصل کیاجاسکتا ہے وزارت کے مطابق اس کارڈ کے حصول کے بعد تمام غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کی پاکستان میں موجودگی قانونی تصور کی جائے گی اور وہ افغان حکومت سے سفری دستاویزات حاصل کرنے کا اہل ہوگا ۔