|

وقتِ اشاعت :   August 22 – 2017

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی موجودہ ایوان سے 12 اراکین اسمبلی عید الضحیٰ کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لئے تیار ہے اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں اراکین اسمبلی شمولیت کا اعلان کرینگے ۔

ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ملک منیر شاہوانی اور حاجی عبدالکریم شاہوانی کی قیادت میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نوازشریف اور ان کی جماعت جمہوریت کی بچاؤ نہیں بلکہ اپنے آپ کو بچانے کے لئے آئین میں ترمیم کر رہے ہیں جو کو کسی بھی صورت قبول نہیں کرینگے پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بقاء کے لئے ہر قسم کی قربانی دی ہے مگر مسلم لیگ(ن) نے کوئی بھی قربانی نہیں دی ہے کیونکہ وہ کسی اور کے پیدوار ہے اس لئے وہ قربانی نہیں دے سکتے۔

نواز شریف کا دور ختم ہوگیا ہے اس نے پیپلز پارٹی کیلئے گہرا کھڈا کھودا تھا آج وہ اس میں خود کرگیا یہ ایک عمل ہے جیسا کوئی کرتا ویسے ہی وہ بھرتا ہے ۔حاجی علی مدد جتک نے کہاکہ بلوچستان نے ممتاز قبائلی شخصیت اور بارہ سے زیادہ ارکان اسمبلی پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے تیار ہے ۔

عید کے بعد پیپلز پارٹی کی چیئرمین بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے چیئرمین آصف زرداری بلوچستان کا دورہ کرینگے اور اس موقع پر یہ اہم شخصیات اور ارکان اسمبلی شمولیت کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ آنے والا سال 2018ء انتخابات کا سال ہے 2018ء میں جیالا وزیراعلی ہوگا اور جیالوں کی اسمبلی ہوگی۔