|

وقتِ اشاعت :   August 22 – 2017

سوئی: کالعدم تنظیم بی آر اے کے اہم کمانڈر یوسف کوڈ جیلانی بگٹی نے پانچ ساتھیوں سمیت چیف آف بگٹی حاجی خان محمد بگٹی کی موجودگی میں حساس ادارے کے سامنے سوئی میں ہتھیار ڈال دیے یہ فراری کمانڈر ڈیرہ بگٹی سوئی پیرکو ہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز پر حملوں اورگیس پائپ لائنوں کو اڑانے کی کاروئیوں میں ملوث تھے ۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی خان محمد نے کہا کہ پہاڑوں پر بے مقصد جنگ لڑنے والے بھائی واپس آجائیں ہمارے بھائی حکومتی پیشکش سے فائدہ اٹھاکر ملک و قوم کی فلاح و بہبود کے کاموں میں حصہ لیں سابق فراری کمانڈر یوسف نے کہا کہ ہم بھٹکے ہوئے تھے اورہمیں ورغلایا گیاہم ملک کی وفاداری کا حلف اٹھاتے ہیں آئندہ پرامن اور محب وطن شہری بن کر زندگی گزاریں گے۔