|

وقتِ اشاعت :   August 22 – 2017

کوئٹہ : عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانور وں کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے امیر وغریب دونوں پریشان وحیران ہیں تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کا چاند دیکھنے کیلئے 22اگست کو انتظامات کئے گئے توقع ہے کہ عید 2یا 3ستمبر کو ہوگی ۔

کوئٹہ شہر میں ابھی تک کسی بھی علاقے میں قربانی کی جانوروں کی منڈی نظر نہیں آئی البتہ سرکاری طوپر محکمہ لائیواسٹاک نے قربانی کے جانوروں کی فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور فی کلو 375روپے کے حساب سے گوشت فروخت کیا جائے گا ۔

کوئٹہ ائیر پورٹ روڈ ،بھوسہ منڈی اور کوئٹہ شہر کے دیگر علاقون میں ابھی تک کوئی منڈی نظرنہیں آئی تاہم بعض علاقوں میں سندھ اور پنجاب سے جانوروں کے ریوڑھ لائے گئے جن کی قیمت بیس سے پچیس ہزار روپے ہے اندرون بلوچستان نے ملنے والی اطلاع کے مطابق اس دفعہ عید کے جانوروں کی قیمت بہت زیادہ ہے جو غریب تو کیا امیر آدمی کے بس میں نہیں ہے ۔

پیر کے روز بعض ارکان اسمبلی نے اپنے ذاتی اسٹاف کے ذریعے قربانی کے جانوروں کے بارے میں سروے کرایا ہے جب ان کو گائے ،اونٹ ،دنبہ ،بکرا کی قیمتیں بتائی گئی تو وہ بھی پریشان نظرآئیں کہ اس دفعہ عید کے موقع پر جانوروں کی قربانی کی قیمت بہت زیادہ ہے ذرائع کے مطابق اندرون پنجاب ،سندھ ،افغانستان او رایران ،بلوچستان سے جانور سمگلر کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے قیمتوں میں تین گنا اضافہ ہوگیا ہے ۔

بعض سرمایہ دار وں نے گائے کی قربانی دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس میں ساتھ حصے ڈالے جاتے ہیں ایک دنبہ یا بکرا تیس سے پینتیس ہزار لینا ہر ایک کی بھس کی بات نہیں ہے محکمہ امور حیوانات نے ابھی سے ہی عید کے جانوروں کی فروخت کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

کوئٹہ شہر میں عارضی منڈی نہ لگانے کی وجہ ایک تو یہ ہے کہ شہر میں کوئی پلاٹ خالی نہیں جہاں پر جانوروں کی منڈی لگائی جائیں اور دوسری جانب کوئٹہ شہرمیں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے ہیں او رکسی بھی جگہ جانوروں کی عید کے موقع پر منڈی لگانے کیلئے منع کیا ہے ۔