|

وقتِ اشاعت :   August 22 – 2017

 کراچی: پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہو گا جس کی صدارت چیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ اس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی مقامی سطح پر منعقد ہوں گے۔

چیف میٹرولوجسٹ  محمد ریاض کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش گزشتہ روز 11 بجکر30 منٹ پرہوچکی ہے۔

 آج سورج 6 بج کر 41 منٹ پر غروب ہوگا جب کہ چاند 7بجکر 06 منٹ تک دیکھا جا سکے گا، اس لئے آج ذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے اور پاکستان میں عید الاضحیٰ 2 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔