|

وقتِ اشاعت :   August 30 – 2017

خضدار : زونگ موبائل نیٹ ورک صارفین کی جانب سے زونگ نیٹ ورک استعمال کرنے سے احتجاجا دست بردار ہونے کا اعلان ہزاروں روپے کی ادائیگی کے باوجودسسٹم کی درستگی کے لیئے بار بار یقین دہانی کرائی گئی لیکن سسٹم ٹھیک ہونے کے بجائے مزید بگڑتا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق خضدار سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں زونگ موبائل نیٹ ورک استعمال کرنے والے صارفین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ زونگ کا نیٹ ورک استعمال کرنے والے صارفین دوہرے عذاب کا شکار ہیں موبائل نیٹ ورک کے علاوہ بیشتر صارفین ڈیٹا سم استعمال کرتے ہیں دوہرے طریقوں سے صارفین ماہانہ مجموعی طور پر لاکھوں روپے ادا کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود صارفین کی مشکلات کم نہ ہو سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ زونگ موبائل نیٹ ورک کی کارکردگی صرف قومی شاہراہ پر دیواروں پر دلکش نعروں کے سوا کچھ بھی نہیں 4G کا نمایاں چاکنگ محض صارفین سے پیسے کی لوٹ مار ہے صارفین نے کہا کہ ہم زونگ صافین نے اس سے قبل بھی متعدد بار احتجاج کیا ۔

بات مقامی انتظامیہ تک پہنچی جس کے بعد ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں طے پایا کہ زونگ نیٹ ورک اپنا کار کردگی فوری درست کرے لیکن کچھ دنوں بعد پھر ناقص سروس شروع ہوئی ابھی ہم تنگ آچکے ہیں ہمارے پاس اور کوئی چارہ نہیں کہ اجتماعی طور پر زونگ آفس جاکر اپنے سم واپس کریں اور ایک منظم مہم چلاکر زونگ سے نجات حاصل کریں انہوں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے اپیل کی کہ وہ زونگ نیٹ ورک کی درستگی کے لیئے اقدامات کریں ۔