|

وقتِ اشاعت :   August 31 – 2017

خضدار : زاکوۃ نہ ملنے پر خضدار کے معذوران مشتعل ،زکواۃ آفس میں تھوڑ پھوڑ ،پولیس کی جانب سے معذوران کو گرفتار کر لیا گیا ،ردعمل میں خواتین و مستحق معذوران نے احتجاجاً قومی شاہراہ پر دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک کچھ وقت کے لئے بلاک ہو گیا مقامی انتظامیہ کے ساتھ مزاکرات کے بعد خواتین نے دھرنا ختم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انجمن معذوران خضدار اور خضدار کے مستحق خواتین نے زکواۃ اور گزارہ الاونس نہ ملنے کے خلاف معذوران نے ڈسٹرکٹ زکواۃ آفس خضدار کا گیراو کیا مشتعل معذوران و مستحق خواتین زکواۃ آفس کے اندر داخل ہو کر تھوڑ پھوڑ شروع کر دی پولیس اور لیویز نے معذوران کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسری جانب معذوران کے ساتھ آنے والی مستحق خواتین مشتعل ہو کر پی ٹی ڈی سی موٹل کے قریبقومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا ۔

مشتعل خواتین کے دھرنے کے باعث قومی شاہراہ پر کچھ دیر کے لئے ٹریفک معطل رہی جبکہ طلاع ملتے ہی مقامی انتظامی آفسران ،پولیس اور دیگر فورسیز کے زمہ داران موقع پر پہنچ گئے اور خواتین و ان کے نمائندوں سے مزاکرات کے بعد دھرنا ختم کر دی گئی اور شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا ۔

اس موقع پر خواتین مظاہرین کا کہنا تھا کہ زکواۃ آفس خضدار سے معذوران اور خواتین کے لئے منظور ہونے والے زکواۃ چیک ہمیں نہیں دئیے جا رہے ہیں اس حوالے سے ہم نے متعدد بار احکام بالا کو اطلاع دی مگر کوئی ہماری شنوائی نہیں ہوئی مجبوراًہم نے احتجاج کا سہارا لیا اگر ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوئے ہم دوبارہ احتجاج کرئینگے۔